تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا
تحریک انصاف کے لیے مخصوص نشتوں کا حصول آسان ہوگیا ۔اتحادی جماعت قومی اسمبلی کی ایک نشست لینے میں کامیاب ہوگئی
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے نتائج میں ابھی تک پہلے نمبر پر ہیں، ن لیگ دوسرے اور پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہے،حتمی نتائج کے بعد تین دن کے اندر آزاد امیدواروں کو کسی بھی پارٹی میں شامل ہونا ہے، تحریک انصاف کے انٹر اپارٹی انتخابات درست نہ ہونے پر ان سے انتخابی نشان بلا چھین لیا گیا ،سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقر ار رکھا،جس کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار آزاد حیثیت میں میدان میں اترے اور جیتے، اب آزاد امیدواروں کا امتحان ہے کہ وہ عوامی مینڈیٹ کا پاس رکھتے ہیں یا خود کو کسی دوسری پارٹی میں شامل کر لیتے ہیں
تحریک انصاف کے پلان ڈی کے مطابق اب مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتحاد کیا جائےگا،مجلس وحدت المسلمین کے رہنما نے الیکشن سے دو روز قبل اڈیالہ جیل میں ملاقات بھی کی تھی، کاغذات نامزدگی جب جمع ہوئے تو تحریک انصاف نے تحریک انصاف نظریاتی کے ساتھ اتحاد کر لیا تھا تا ہم بعد ازاں اختر ڈار مکر گئے اور کہا کہ ہمارا کوئی اتحاد نہیں نہ ہی ہمارے نشان پر یہ الیکشن لڑ سکتے ہیں،عمران خان کو جب اڈیالہ جیل میںصورتحال کا معلوم ہوا تو انہوں نے پارٹی رہنماؤں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے مجلس وحدت المسلمین سے اتحاد کا کہا تھا ، ان سے اتحاد کیوں نہ کیا گیا، اب الیکشن جیتنے کے بعد تحریک انصاف مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتحاد کرے گی، آزاد امیدوار مجلس وحدت المسلمین میں شامل ہو جائیں گے،مجلس وحدت المسلمین کے این اے 37 کرم سے امیدوار کامیاب ہو چکے ہیں، مجلس وحدت المسلمین کے پارلیمنٹ پہنچنے سے تحریک انصاف کے لئے مخصوص اور اقلیتوں کی سیٹیں بھی لینا آسان ہو جائے گا، مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ اتحاد کر کے تحریک انصاف اپنی مخصوص سیٹیں بھی لے سکتی ہے.
این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے
بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب
آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے
آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی
مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف
انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم
صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی
سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا
تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت
پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست
انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر