پشاور سے شیر افضل مروت کوٹکٹ نہ ملا، امتیاز عالم، ن لیگی امیدوار پی ٹی آئی ٹکٹ لے اڑے

0
177
pti

تحریک انصاف نے گزشتہ روز عام انتخابات کے لئے امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کئے، ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات دیکھنے میں آیا ہے،کئی امیدواروں نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے، عمران خان کے سخت ناقد صحافی امتیاز عالم کو بھی پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کر دیا جس پر سوشل میڈیا ٔپر پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں،جہلم میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے دیا

پشاور میں بھی تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آئے ہیں،پشاور سے صوبائی اسمبلی کیلئے حلقہ پی کے 78 میں پی ٹی آئی کے امیدوار ارباب عاصم کے خلاف مقامی قیادت سامنے آگئی،مقامی قیادت کے مطابق اگر لیڈرشپ نے ارباب عاصم سے ٹکٹ واپس نہ لیا تو وہ ان کے خلاف اپنا امیدوار آزاد حیثیت سے مقابلے میں لائیں گے اور الیکشن لڑیں گے،

شیر افضل مروت کو بھی پشاور سے ٹکٹ نہیں ملا، شیر افضل مروت این اے 32 سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے تاہم انہیں پشاور کی بجائے لکی مروت سے ٹکٹ دیا گیا ہے،این اے 32 سے پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت شیر افضل مروت کے الیکشن لڑنے پر راضی نہیں تھی جس کی وجہ سے انہیں پشاور کا ٹکٹ نہ ملا،تا ہم انکے آبائے حلقے این اے 41 سے ٹکٹ ملا ہے، شیر افضل لکی مروت سے الیکشن لڑیں گے، شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے انتخابی معرکے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھ پر اور لکی مروت کے لوگوں پر اعتماد کیا ہے

این اے 61 جہلم سے تحریک انصاف نے ٹکٹ غلام مصطفیٰ کنڈوال کو دیا، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ غلام مصطفیٰ کنڈوال نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لئے درخواست دی تھی اور وہ انٹرویو کے لئے بھی لاہور گئے تھے، انکی انٹرویو اور اسحاق ڈار سے ملاقات کی تصویریں بھی سامنے آئی ہیں تا ہم پی ٹی آئی نے حیران کن طور پر غلام مصطفیٰ کنڈوال کو این اے 61 سے ٹکٹ جاری کر دیا جس پر پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں، شیر افضل مروت نے ٹویٹ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ حامد خان اور شعیب شاہین کی سفارش پر غلام مصطفیٰ کنڈوال کو ٹکٹ دیا گیا

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

 

Leave a reply