پی ٹی آئی رہنماؤں پر اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج

pti

تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا.

تحریک انصاف کیجانب سے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیے جانے پر اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے امیدواروں کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں شعیب شاہین، عامر مغل، علی بخاری کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے،

مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا جس میں اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں.مقدمے کے متن کے مطابق مظاہرین نے اہلکار سے آنسو گن چھینی اور دھکم پیل کی، مظاہرین نے سب انسپکٹر کی وردی پھاڑ دی تھی اور ایک اہلکار سے ٹئیر شیٹ چھینی، مظاہرین نے راستہ بلاک کر کے ٹریفک بند کردی تھی اور شرکاء نے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی،شرکاء کے ہمراہ مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر اسلحہ تان لیا،کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کیا گیا

دوسری جانب پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کرنے کے جرم میں گرفتار عامر مغل سمیت دیگر کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد پیش کر دیا گیا.اس موقع پر شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ مقدمات درج کرنے کا حکومت نے غلط ٹرینڈ شروع کیا ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے،خاور مانیکا کے ساتھ عطا اللہ تارڑ کا پی ایس ایا ہوا تھا،ہم نے کل پرامن احتجاج کیا لیکن جس طریقے سے گرفتاری کی گئی اس کی مذمت کرتے ہیں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

Comments are closed.