ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس اور اڈیالہ جیل کے ریکارڈ کیپر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس کے ریکارڈ کیپر اور اڈیالہ جیل کے ریکارڈ کیپر کے عدالتی حکم پر پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لئے گئے کیس طویل ملتوی کرنے کی درخواست مستردکر دی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ،شہریار آفریدی کی خلاف قانون گرفتاری پر ڈپٹی کمشنر اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی،ریکارڈ کیپر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس اور اڈیالہ جیل کے ریکارڈ کیپر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس اور اڈیالہ جیل کے ریکارڈ کیپرز عدالت میں پیش نہ ہوئے،عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،جسٹس بابر ستارنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دونوں افسران پیش ہو کر بتائیں عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟
ایس پی جمیل ظفر کی طرف سے ایڈووکیٹ شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے،ایڈووکیٹ شاہ خاور کی طرف سے سماعت فروری کے دوسرے ہفتے ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ اس ٹرائل کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنا چاہتے ہیں ،اسی ہفتے کے دوران یہ کیس سنیں گے ، یہ سارا کیس دستاویزات کا ہے،آپ نے جتنی تیاری کرنی ہے وہ کرلیں ، اسی ہفتے کیس مکمل کریں گے، ریکارڈ کیپر اڈیالہ جیل اور ریکارڈ کیپر ڈی سی راولپنڈی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،عدالت نے ڈی سی راولپنڈی اور سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ کو بھی نوٹس جاری کردیا، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ مجھے قانون اور قانونی طریقہ کا پتہ ہے ، آپ اپیل میں چلے جائیں گے،ٹرائل ایسے نہیں چلتا کہ ایک دن چلے ،اور ایک مہینے کے بعد چلے، شاہ خاور نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ پھر میں اس کیس میں نمائندگی نہ کرسکوں ، کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے نو بجے تک ملتوی کردی گئی
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت
پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے
سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی
بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈ نگ ہوئی ہے