شہباز گل پر کل فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی روکنے کی استدعا مسترد

0
44
gill

شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہباز گل کی درخواست پر استفسارکیا کہ سپیشل پراسیکیوٹر کا قانون کیا ہے؟ راجہ علیم عباسی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ملزم کو اپنی مرضی کا وکیل کرنے کا حق ہے، مرضی کا پراسیکیوٹر منتخب کرنے کا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا اختیار بھی نہیں،وکیل نے کہاکہ وفاقی حکومت نے قانون کے مطابق سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا ہے، فرد جرم عائد کرنے کے لیے کل کی تاریخ مقرر ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کہ درخواست گزار کا کہنا ہے جہاں حکومت کے ایشوز ہیں وہاں پرائیویٹ وکیل نہیں کر سکتے،شہباز گل کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سپیشل پراسیکیوٹر کو عارضی طور پر کام سے روک دے، عدالت سے استدعا ہے کہ کل فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کرے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ کل فرد جرم لگ جائے گی؟ آپ نے ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہونے دی، پبلک پراسیکیوٹر اگر چارج فریم کراتا ہے تو اس پر تو آپ کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے،ابھی تو فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ٹرائل بھی شروع نہیں ہوا، فرد جرم عائد ہونے کے بعد شہادتوں کا مرحلہ آئے گا، اس کیس کو زیادہ لمبا نہیں کر رہے، آئندہ ہفتے کے لیے رکھ رہے ہیں،

عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے قانونی نکتے پر معاونت کے لیے تیاری کی مہلت دے دی عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ،شہباز گل پر کل فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حکم امتناع کی استدعا مسترد کی شہباز گل کے وکیل نے ٹرائل کورٹ میں کل فرد جرم کی کارروائی روکنے کی استدعا کی تھی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.

Leave a reply