عام انتخابات کیس، سیاسی جماعتوں کا فریق بننے کا فیصلہ

0
102
election vote

لاہور ہائیکورٹ کے عام انتخابات کیس سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آ گئی، ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے فریق بننے کا فیصلہ کر لیا

8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے مسلم لیگ(ن) نےا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا،مسلم لیگ (ن) لاہور ہائیکورٹ کے ریٹرننگ افسران سے متعلق فیصلے کے خلاف لارجر بینچ میں فریق بنے گی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے پارٹی کو گرین سگنل دے دیا،مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے پٹیشن تیار کرنا شروع کر دی

پیپلز پارٹی نے بھی لاہور ہائیکورٹ میں عام انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا ہے، سابق صدر آصف زرداری نے فوری پٹیشن فائل کر کے فریق بننے کی ہدایت کی ہے،وہیں دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان بھی پیٹیشن فائل کریں گے،

واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے بیوروکریسی کی خدمات کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ،بینچ کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی کریں گے،لارجر بینچ میں جسٹس شہرام سرور، جسٹس جواد حسن، جسٹس سرفراز ڈوگراور جسٹس سلطان تنویر کو شامل کیا گیا ہے، لارجر بینچ 18 دسمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے تحریک انصاف کی عام انتخابات کیلئے بیوروکریسی کی خدمات لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا اور لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی

چوہدری نثار کے حلقے کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

چیئرمین پی ٹی آئی کے انتخابات ملتوی کرانے کے الزامات الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیئے

 آصف زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، آٹھ دس دن تاخیر سے کچھ نہیں ہوتا، 

8 فروری انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی،شہباز شریف

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

Leave a reply