بریکنگ…..یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ نوٹفکیشن جاری کیا جائے گا ،

ویڈیو سیکنڈل پر پی ٹی آئی درخواست پر سماعت 22 مارچ کو ہو گی .قبل ازیں الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے،نوٹفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دیا گیا ہے

الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے سماعت کی ،پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ وکیل کے ساتھ کمیشن میں پیش ہوئیں،وکیل نے کہا کہ خدا کے نزدیک ناپسندیدہ فعل انصاف نا کرنا ہے،الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ آپ کے پاس کیا شواہد ہیں؟ وکیل عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہمارے پاس وڈیوز ہیں،ممبر ای سی پی ارشاد قیصر نے کہا کہ یہ وڈیوز گزشتہ روز بھی چلائی گئی تھیں، الیکشن کمیشن کیس سیشن جج کو بھجواسکتےہیں، ہمارے پاس یہ اختیار ہے، ہم نے گزشتہ روز آرڈر کیا تھا کہ دیگر افراد کو بھی درخواست میں شریک بنائیں،

الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ہم نے گزشتہ روزکہا تھا کہ رشوت لینے اوردینے والا برابر ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ دونوں فریقین کو لائیں،وکیل عالیہ حمزہ نے کہا کہ مریم نے کہا کہ میرا ٹکٹ چلا، کہیں پیسا چلتا ہے، کہیں ٹکٹ چلتا ہے، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آڈیو وڈیو ٹیپ کی صداقت د یکھنی ہوتی ہے،یہ جمہوریت کا حسن ہے اس لیے ووٹ کو خفیہ رکھا گیا ہے،وکیل عالیہ حمزہ نے کہا کہ اس حسن نے ہمیں اتنا تنگ کیا کہ آج ہم یہاں آرہے ہیں، الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ہم کسی ایم این اے، ایم پی اے کو نہیں جانتے، مرکزی مجرم وہ ہیں جو مستفید ہو رہے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ آپ ان افراد کا بھی ہمیں بتادیں تاکہ ہم انہیں یہاں لائیں،

فرخ حبیب اور ملیکہ بخاری کے وکیل علی ظفر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،وکیل علی ظفر نے کہا کہ انہیں جوابدہ بنانے کا کہا تھا،ہم نے وڈیو کی ٹرانسکرپٹ بنائی ہے،جمیل احمد خان اور فہیم خان وڈیو میں ہیں، اس وڈیو میں علی حیدرگیلانی ہیں جو رشوت دے رہے ہیں،جس شخص نے وڈیو بنائی اس کا حلف نامہ پیش کررہے ہیں،آپ نےدیگرفریقین کوجوابدہ بنانےکاکہا تھا،انکا حلف نامہ لانے کا کہا تھا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلف نامےمیں وہ کیا مان رہے ہیں،پیسےکی آفرمان رہے ہیں؟ا دو دلچسپی لینے والی پارٹیز مل رہی تھیں، علی ظفر نے کہا کہ انھوں نے حلف نامے میں کہا کہ انھوں نے رشوت نہیں لی،وہ پیسے کی آفر میں ملوث نہیں،انھیں لالچ دینے کی کوشش کی گئی،

ملیکہ بخاری نے کہا کہ علی گیلانی،پی ٹی آئی کے ممبران کوسمجھارہےہیں کہ ووٹ کیسے ضائع کرنا ہے، الطاف ابراہیم نے کہا کہ آپ خود ایک ایم این اے ہیں،آپ ایسےآدمی سےملتے کیوں ہیں،کیا دلچسپی ہے آپ کو ان میں،آپ نے اس وقت کیوں نہیں شکایت کی؟، وکیل علی ظفر نے کہا کہ راجا پرویز اشرف نے یہ بات قومی اسمبلی میں کہی، ارشاد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنزہیں،ہم اس وڈیوشواہد کوبطوردرست شواہد نہیں لیں گے، الطاف ابراہیم نے کہا کہ ان کی کوئی ایک کامن انٹینشن تو تھی ،وکیل علی ظفر نے کہا کہ اس ویڈیو میں اعتراف کیا گیا ہے، الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ہم اس معاملے کو دیکھتے ہیں،

علی ظفر نے کہا کہ یہ معلوم کرنا کہ وڈیو میں تینوں افراد اسلام آباد میں تھے آسان ہے، ممبر کمیشن نے کہا کہ یہ ہم معلوم کرلیں گے، علی ظفر نے کہا کہ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ لوگوں نے ہم سے ایڈوانس پکڑے ہیں، ٹکٹ کی لالچ دینا جرم ہے، الطاف ابراہم نے کہا کہ جب راجہ پرویز اشرف نے یہ بات کی تھی تب آپ ایکشن میں کیوں نہیں آئے؟ علی ظفر نے کہا کہ جیسے آپ نے ڈسکہ کیس میں کیا ایسے ہی یوسف گیلانی کا نوٹی فکیشن جاری نہ کریںکرپٹ پریکٹس سے امیدوار کامیاب ہوئے،آپ نے ڈسکہ کیس میں نوٹی فکیشن روک دیا تھا،

الطاف ابراہیم نے کہا کہ قانون کا تقاضا ہے کہ دوسرے فریق کو سنا جائے قانون کی روشنی میں فیصلہ کریں گے،جو لوگ بک گئے ان کے نام تو ہمیں دے دیں،

سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟ وعدہ پورا کریں، بلاول

آصف زرداری کا نواز شریف،مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، بڑا فیصلہ کرلیا

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے،زرداری متحرک

ن لیگ کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ،ترجمان اسلام آباد سیٹ ہارنے کے باوجود نہال

یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم نے امیدوار کا کیا اعلان

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، اگلا بڑا معرکہ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

ویڈیواسکینڈل ،ویڈیو میں کون کون؟ نام الیکشن کمیشن میں پیش،کیس کہاں بھجوا سکتے ہیں؟ ای سی پی کے اہم ریمارکس

Shares: