اینٹ کا جواب پتھر: روس نے جواب میں 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک بدرکر دیا
ماسکو:اینٹ کا جواب پتھر: روس نے جواب میں 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک بدرکر دیا،اطلاعات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں امریکا سے نکالے گئے اپنے روسی سفارتکاروں کے جواب میں روس نے بھی 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک بدرکر دیا ہے۔
روسی ذرائع کے مطابق روس نے امریکا سے اپنے10سفارتکاروں کی ملک بدری کے جواب میں امریکا کے بھی 10 سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا ہے
اس کے ساتھ ساتھ روس نے 8 اہم امریکی شخصیات کو مانیٹرنگ لسٹ میں رکھ لیا ہے اورساتھ ساتھ ایف بی آئی کے ڈائریکٹرپربھی نظررکھی جارہی ہے
یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ برس ہونے والے صدارتی انتخاب میں مداخلت اور وفاقی ایجنسیوں کی ہیکنگ کے الزام میں روس پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے امریکہ سے 10 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے ،
پابندیوں میں 6 کمپنیوں،40افراد اور اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔امریکی پابندیوں میں ماسکو کی رقم قرض لینے کی صلاحیت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور اب امریکی مالیاتی اداروں کو روسی اداروں سے براہ راست بانڈز خریدنے سے بھی روک دیا گیا ہے