کے ایم سی ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں مرمتی کام شروع کر دیا

0
88

کے ایم سی ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں مرمتی کام شروع کر دیا.

اطلاعات کے مطابق کے ایم سی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ شبیہہ الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں قائد آباد پل کے ایکسپنشن جوائنٹس کا مرمتی اور بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا۔کے ایم سی ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ شبیہہ الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے قائد آباد کے پل پر 10 ایکسپنشن جوائنٹس تبدیل کرکے مرمت کردیئے گئے ہیں۔
قائد آباد پل پر مرمت کا کام ایک ماہ قبل شروع کیا گیا تھا۔کے ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ سروسز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قائد آباد پل پر 14 ایکسپنشن جوائنٹس تبدیلی کرنے کی ضرورت تھی، جن میں سے 10 اب تک تبدیل کر دیئے گئے ہیں جبکہ 4 تبدیل ہونا باقی ہیں۔شبیہہ الحسن نے بتایا کہ کے ایم سی جلد ہی قائد آباد کے باقی 4 ایکسپنشن جوائنٹس بھی تبدیل کردے گی، قائد آباد پل کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے،صارفین سفر کیلئے پل کا راستہ استعمال کر سکتے ہیں۔
کے ایم سی ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ چار ماہ کے دوران کریم آباد۔لیاقت آباد پل، عیسیٰ نگر۔ غریب آباد پل، شاہ فیصل پل، ڈرگ روڈ۔گلستان جوہر پل اور جناح پل کے ایکسپنشن جوائنٹس تبدیل کرچکا ہے۔

Leave a reply