بریج فیڈریشن آف ایشیاء مڈل ایسٹ چمپئن شپ کا 3 مئی سے آغاز، سیکورٹی کیلئے ہدایات جاری

0
57
bridge

بریج فیڈریشن آف ایشیاء مڈل ایسٹ چمپئن شپ کا 3 مئی سے آغاز، سیکورٹی کیلئے ہدایات جاری

وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو پاکستان بریج فیڈریشن کے زیر انتظام ہونے والے بریج فیڈریشن آف ایشیاء مڈل ایسٹ چمپئن شپ جس کا جا آغاز 3 مئی سے ہوگا کی سیکورٹی کیلئے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں مکمل انتظامات کیئے جائیں اور کھلاڑیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے. نوٹیفیکیشن کے مطابق اس چمپئن شپ کا آغاز 3 مئی سے ہوگا اور اختتام 11 مئی کو ہوگا.

علاوہ ازیں پاکستان بریج فیڈریشن کے زیر انتظام ہونے والے بریج فیڈریشن آف ایشیاء مڈل ایسٹ چمپئن شپ کا انعقاد پیرل کنٹینینٹل ہوٹل لاہور میں ہوگا جبکہ اس بارے میں دفتر خارجہ اور وزارت داخلہ نے بھی نوٹیکیشن جاری کیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کے تحفظ بارے میں مکمل انتظامات کیئے جائیں اور نوٹیفیکیشن میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو بھی ٹیگ کیا گیا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
پاکستان بریج فیڈریشن کے زیر انتظام ہونے والے بریج فیڈریشن آف ایشیاء مڈل ایسٹ چمپئن شپ میں شامل ممالک میں بنگلہ دیش، بحرین، بھارت، جورڈن، کویت، فلسطین، قطر، سعودیہ عربیہ، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے کھلاڑی شامل ہونگے ، حکومت پنجاب ان کے سیکورٹی انتظامات بارے مکمل طور پر تعاون کرے گے تاکہ آنے والے مہمانوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو.

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے لیے تمام تر تیاریاں و انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقعہ ہے کہ برج چیمپیئن شپ لاہور میں منعقد ہورہی ہے اور اس میں بھارتی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔ اس سے قبل اردن، دبئی اور بھارت برج چیمپیئن شپ کروانے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ پاکستان میں 12 سال بعد یہ چیمپیئن شپ منعقد کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ برج کارڈز کی صورت میں اولمپکس میں کھیلی جانیوالی واحد گیم ہے۔ پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ جیتنے والی ٹیم رواں برس ہی ورلڈ برج چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

Leave a reply