آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،پاک فوج کی خدمات کوسراہا
راولپنڈی :آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،پاک فوج کی خدمات کوسراہا ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
برطانوی ہائی کمشنر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے متعلق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک برطانیہ باہمی تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں انسانی بحران ٹالنے کے لیے تعاون کرے۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر نے خطے کے امن بالخصوص افغان صورتحال میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔