لندن: 95 سالہ ملکہ برطانیہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔
باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شاہی محل سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ معمولی علامات ظاہر ہونے پر 95 سالہ ملکہ ایلزبتھ دوم کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا ہے ملکہ برطانیہ میں معمولی نوعیت کی علامات ہیں جب کہ ان کی مجموعی صحت کافی بہتر ہے اور وہ شاہ محل قلعہ ونڈسر میں مقیم ہیں جہاں ماہر معالجین ان کی دیکھ بحال کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔
برطانیہ میں طوفان:نظام زندگی درہم برہم،ٹرینیں معطل،ہزاروں پروازیں منسوخ
شاہی محل سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملکہ برطانیہ نے اپنی عوامی سرگرمیاں منسوخ کردیں اور صرف ضروری کاموں کی انجام دہی میں خود کو مشغول رکھا ہے۔
ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے چند روز قبل ہی ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا اور اس سے شاہی محل کے اگلے وارثوں کے بارے میں جاری چہ مہ گوئیوں کا بھی خاتمہ ہوگیا تھا۔
برطانیہ میں پناہ لینےوالےافغان شہریوں کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کا خدشہ
واضح رہے کہ اپنی صحت اور غذا کا نہایت خیال رکھنے والی ملکہ برطانیہ نے کورونا وبا کے ابتدا میں ہی خود کو شاہی قلعہ ونڈسر میں محدو کرلیا تھا اور اس دوران شاہی ریسیپی سے تیار کردہ اپنا ٹماٹو کیچپ اور براؤن ساس مارکیٹ میں متعارف کرایا تھا جس کی قیمت مارکیٹ میں پہلے سے دستیاب برانڈز سے کہیں زیادہ ہے۔
کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس
ملکہ ایلزتھ دوم کی تیار کردہ 295 گرام کیچپ کی قیمت £6.99 ہے جب کہ سب سے مقبول برانڈ کی قیمت 460 گرام کے لیے صرف 60p ہے۔ قیمتوں میں کافی فرق کے باوجود شہری ملکہ برطانیہ بنائے گئے برانڈز کو خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کھانے کی میز یا کیچن میں کیچپ اور ساس کی ایسی بوتل کی موجودگی ہی قابل فخر ہے جس پر شاہی خاندان کی مہر لگی ہو۔