براڈ شیٹ معاہدہ مشرف نے کیا:اس معاہدے کوہائی جیک کس نے کیا یہ زیادہ اہم ہے:رحمان ملک

0
44

اسلام آباد :براڈ شیٹ معاہدہ مشرف نے کیا:اس معاہدے کوہائی جیک کس نے کیا یہ زیادہ اہم ہے:رحمان ملک نے بہت ہی سمجھدارانہ بات کہہ دی ، اطلاعات کے مطابق آج سینیٹر رحمان ملک کا پارلیمنٹ ہاوس کے باہر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاہدہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کیا تھا ،

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے کے اس معاہدے کو بعد میں کس نے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی ہے

رحمان ملک نے مزید کہا کہ میری پارٹی کے رکن کی حیثیت سے تجویز دیتا ہوں کہ براڈشیٹ کیس انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پارلیمنٹ تیار کرے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آئے روز کوئی نہ کوئی کیس سامنے آجاتا ہے جس سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے،

سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو بتائے کہ بین القوامی سطح پر مختلف ممالک میں پاکستان کیخلاف کتنے کیسز زیرالتواء ہیں، میں یہ سوال پارلیمنٹ ہاؤس میں اٹھا رہا ہوں کہ پاکستان کیخلاف کیسز کی تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے رکھی جائے

رحمان ملک نے مزید کہاکہ دس سال جنرل مشرف اقتدار میں رہے اور براڈشیٹ معاہدہ اسکے دور میں دستخط ہوا، سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہاکہ اسطرح معاہدوں کا یہ معین وقت ہوتا ہے جسکی پابندی ایک خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے، عالمی عدالتیں بین الاقومی معاہدوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارا جوئی کرتی ہے،

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ براڈشیٹ کیس کی شفاف انکوائری ہونے چائیے تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو، سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ براڈشیٹ انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز پارلیمنٹ ہاوس میں آنے چائیے، براڈشیٹ کیس انکوائری کے ٹی او آرز کو ختمی شکل پارلیمنٹ سے دلوایا جائے،

Leave a reply