بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ،میرے تحفظات غلط،پرویز خٹک ٹھیک تھے، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ ہے، بی آر ٹی سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پرویز خٹک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،اپنی طرف سے ،پارٹی کی طرف سے پرویز خٹک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عام آدمی کی زندگی کے لئے سوچنا چاہئے، ٹکٹ دس سے پچاس تک ہر آدمی دے سکتا ہے، ٹرانسپورٹ کا مسئلہ اسے حل ہو گا، عام آدمی کی زندگی میں انقلاب آنا چاہئے، محنت کش، عام آدمی کے لئے یہ بہت بہتر ہے، طلبا کے لئے بھی سفر کرنا آسان ہو گا تعلیمی اداروں میں جانے کے لئے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں جتنی مبارکباد دوں کم ہے، یہ پورے شہر کو کنٹریکٹ کر رہی ہے، اس سے خوشحالی بھی بڑھ جائے گی، ٹرانپسورٹ کا اچھاسسٹم آئے تو تبدیلی آ جاتی ہے،بی آر ٹی پر میرے تحفظات غلط تھے پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے،عام آدمی کے لیے یہ منصوبہ بہت بڑی نعمت ہے،

وزیراعظم عمران خان نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کردیا,وزیردفاع پرویز خٹک اور گورنر سندھ ،گورنر خیبر پختونخواہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،بی آر ٹی کے ٹریک پر220 ائیر کنڈیشنڈ بسیں چلائی جائیں گی،بی آرٹی بسیں ہفتہ بھرصبح 6سے رات 10بجے تک چلیں گی

وزیراعظم عمران خان کو منصوبے پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان بس میں سفر بھی کریں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے،بی آر ٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے جھنڈے والا ماسک پہن رکھا ہے

بی آر ٹی تحریک انصاف کا وہ منصوبہ ہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی جار ہی ہے، بی آر ٹی کا ماضی میں بھی کئی بار افتتاح کا اعلان کیا گیا لیکن افتتاح نہ ہو سکا، بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا تاہم حکومتی درخواست پر سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات روکنے کا حکم جاری کیا۔

پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی منصوبے کے بارے میں دائر پیٹیشن پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں ایف آئی اے سے کہا گیا کہ وہ 45 روز میں اس منصوبے کی انکوائری مکمل کرے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔ بی آر ٹی منصوبے میں منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث بار بار جو تبدیلیاں کی گئیں ان سے نہ صرف منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا بلکہ منصو بے کی لاگت بھی بڑھ گئی ہے.

اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

Comments are closed.