بزدار سرکار نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو اہم ٹاسک سونپ دیا

buzdar

بزدار سرکار نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو اہم ٹاسک سونپ دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید،چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری قانون، سیکرٹری بلدیات اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ،پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو قانون کے تحت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی ادار وں کے نمائندوں سے رابطہ کیا جائے گا وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے رابطوں کیلئے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو ٹاسک سونپ دیا،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کردیا گیا ہے اورنوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ایڈمنسٹریٹرزکی تقرری واپس لے چکے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو جلد حتمی شکل دے کر کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔عدلیہ کے فیصلے کا احترم کرتے ہیں۔عثمان بزدارتمام اقدامات آئین اورقانون کی روشنی میں کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی.

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا ہے، اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹفکیشن میں اس بات کا حوالہ دیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی وجہ سے بلدیاتی ادارے بحال کئے جا رہے ہیں،بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایک اجلاس میں ہوا ،اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر قدم آئین و قانون کی روشنی میں اٹھایا جائے گا

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری

پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کب کروانا چاہتی ہے؟ الیکشن کمیشن کو بتا دیا

پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے پر پنجاب کی اہم شخصیت کو عدالت نے کیا طلب

بلدیاتی الیکشن اس برس نہیں بلکہ کب کروائیں گے؟ پنجاب نے الیکشن کمیشن میں دی تجویز

بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے سے متعلق کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

سپریم کورٹ کے احکامات کے سامنے بزدار سرکار سرنگوں

جو بھی ذمہ دار ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،سپریم کورٹ،بزدار "پھنس” گئے

Comments are closed.