بجٹ پاس کرانے میں کیا رکاوٹ ، گورنر پنجاب کا بیان آگیا

باغی ٹی وی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ :وفاق اور پنجاب کےبجٹ کی منظوری میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے . ترین گروپ کےاراکین اسمبلی بھی پارٹی اورحکومت کیساتھ ہیں ،وفاقی اور صوبائی بجٹ منظورہوجائیں گے
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں حکومت انکے ساتھ کھڑی ہے .اوورسیز پاکستا نی جہاں بھی ہیں وہاں کی سیاست میں حصہ لیں.

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے آواز پوری دنیا میں پہنچا رہے ہیں ۔دنیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا حل لازم ہو چکا ہے.اوورسیز پاکستا نی جہاں بھی ہیں وہاں کی سیاست میں حصہ لیں .

خیال رہے کہ وفاقی بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائے گا. بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے یہ اضافہ بنیادی تنخواہ کے بجائے خصوصی الاؤنس کی مد میں کیا جائے گا جبکہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

دوسری جانب وزارتِ تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال کے مقابلے آئندہ مالی سال برآمدات میں 4 ارب ڈالر سے زائد کا ہدف تجویز کیا گیا ہے۔

Shares: