بدھ کے روزموسم کی صورتحال کیسی رہے گی

0
43

بدھ کے روزموسم کی صورتحال کیسی رہے گی

اسلام آباد: اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ جھکڑ /آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
پنجاب: صوبہ بھر میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ شدید گرمی کے باعث صوبہ کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔جبکہ خطۂ پوٹھوہار، فیصل آباد، منڈی بہاالدین، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات ،لاہور،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ملتان،ساہیوال اورڈی جی خان کے اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس دوران سوات ،مالاکنڈ،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال اور کرم میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔شدید گرمی کے باعث صوبہ کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔
سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا- تاہم دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اورشہید بینظیر آباد میں شدید گرم رہے گا۔
بلوچستان : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ سبی اور کوہلو میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تا ہم ژوب ،بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 49، دادو 47، نو کنڈی اور سکر نڈمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
اسلام آباد 19/ 33
لاہور 22/ 33
کراچی 30/ 37
پشاور 23/ 37
کوئٹہ 17/ 37
گلگت 17/ 33
مظفر آباد 16/ 37
مری 13/ 23
فیصل آباد 22/ 34
ملتان 26/ 34
سری نگر 13/ 26
جموں 22/ 34
لہہ 09/ 13
پلوامہ 13/ 23
اننت ناگ 12/ 25
شوپیاں 12/ 22
بارہ مولہ 13/ 23
*محکمہ موسمیات *

Leave a reply