بشریٰ بی بی کے بھائی تحقیقات میں تعاون کریں، عدالت کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی کو عدالت نے کرپشن کے حوالہ سے تحقیقات میں پیش ہونے کا حکم دے دیا
لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبی کی اینٹی کرپشن میں طلبی کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شان گل نے سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ احمد مجبتیٰ اینٹی کرپشن میں پیش ہو اور تحقیقات میں تعاون کرے،عدالت نے اینٹی کرپشن کا طلبی کا نوٹس معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے اینٹی کرپشن کو انکوائری مکمل ہونے تک تادیبی کارروائی سے روک دیا عدالت نے حکم دیا کہ احمد مجتبیٰ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو 13 جولائی کو پیش ہوں اگر تفتیش کا نتیجہ سائل کے حق میں ہوا تو شکایت نہیں رہے گی اگر تفتیش کا نتیجہ خلاف ہوا تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا
احمد مجتبیٰ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ اینٹی کرپشن کی 2022 کی ایف آئی آر نمبر 14 میں طلب کیا گیاہے، اینٹی کرپشن نے 13 جولائی کیلئے دوسرا نوٹس جاری کیاہے، میں کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا نہ ہی فراڈ میں ملوث رہا ہوں لہٰذا طلبی کا نوٹس معطل کیا جائے
عمران خان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے عمران خان اور انکی اہلیہ کی کرپشن کی داستانیں سامنے آنے پر تھقیقاتی ادارے متحرک ہو گئے ہیں،سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام اینٹی کرپشن نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے بھائی کو تحقیقات کیلئے طلب کر لیا ، بشریٰ کے بھائی احمد مجبتیٰ پر دیپالپور میں سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے بشریٰ بی بی کے بھائی نے سرکاری زمین پر قبضہ کروایا سرکاری مارکیٹ کی جگہ پر قبضہ کروا کر دکانیں تعمیر کی گئیں ، ملزمان کی جانب سے سرکاری خزانے کو20 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش اورغداری کا بیانیہ گھڑا، فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے تسلیم کر لیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے تصدیق کردی کہ بشریٰ بی بی، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیےکی سربراہ ہیں اور غداری کے سرٹیفکیٹ اور اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ ہیں اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا، بیرون ملک سازش کے جھوٹے بیانیے کے چیمپئن امریکا سے معافیاں مانگتے اور منتیں ترلےکرتے پکڑے گئے ہیں
اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں،مریم اورنگزیب
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو








