منفرد عمارت جس کے درمیان میں سے شاہراہ گزرتی ہے

گیٹ ٹاور بلڈنگ کو اپنے احاطے میں ہائی وے کو ایڈجسٹ کرنے والی پہلی عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہے
0
162
japan

اوساکا: جاپان میں گیٹ ٹاور اپنے منفرد ڈیزائن کے باعث مشہور ہے جس کے درمیان میں سے ایک شاہراہ گزرتی ہے۔

باغی ٹی وی: گیٹ ٹاور اوساکا شہر میں واقع ہے جسے 1992 میں مکمل کیا گیا تھا جدید تعمیر کا شاہکار اس عمارت کی 16 منزلیں ہیں اور یہ تقریباً 71 میٹر (233 فٹ) بلند ہے،اس عمارت کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اسکی پانچویں، چھٹی اور ساتویں منزل سے ایک سڑک کو گزارا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ عمارت مشہور تاریخی علامت بن چکی ہے۔

گیٹ ٹاور بلڈنگ کو اپنے احاطے میں ہائی وے کو ایڈجسٹ کرنے والی پہلی عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہےیہاں سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرنے کے باوجود بلڈنگ میں شور اور ارتعاش پیدا نہیں ہوتا، یہ عمارت فن تعمیر اور انجینئرنگ کی ذہانت کے ثبوت کے طور پر کھڑی ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ راستے میں آنے والے چیلنجز کو تخلیقی اور غیر روایتی حل کے ساتھ کیسے حل کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی وزیر کی تاریخی درگاہ کی جگہ مندر بنانے کی دھمکی

ورپی یونین کا پاکستان کو 100 ملین یورو گرانٹ کی سپورٹ کا اعلان

نواز شریف کو چوتھی بار چننے سے انتخابی منشور پر عمل نہیں ہوگا،بلاول زرداری

Leave a reply