برقعے پر تنقید کرنے والی بنگلا دیشی خاتون کو اے آر رحمن کی بیٹی کا کرارا جواب
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/02/WhatsApp-Image-2020-02-18-at-10.41.30-AM.jpeg)
بھارتی گلوکار اے آر حمن کی بیٹی خدیجہ رحمن نے برقعے پر تنقید کرنے والی بنگلادیشی خاتون رائٹر تسلیمہ نسرین کو ٹھوس اور واضح دلیلوں کیساتھ کرارا جواب دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی گلوکار اے آر حمٰن کی بیٹی خدیجہ رحمٰن نے برقعے پر تنقید کرنے والی بنگلا دیشی خاتون رائٹر تسلیمہ نسرین کو ٹھوس اور واضح دلیلوں کیساتھ کرارا جواب دیا
بنگلادیشی رائٹر تسلیمہ نسرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی معروف گلوکار اے آر رحمن کی بیٹی خدیجہ رحمن کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے برقع اور حجاب پہنا ہوا تھا
بنگلہ دیشی رائٹرز نے لکھا تھا کہ مجھے اے آر رحمن کی گلوکاری پسند ہے لیکن میں جب بھی ان کی بیٹی کو دیکھتی ہوں تو میرا دم گھٹنے لگتا ہے اس نے مزید لکھا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایک ثقافتی گھرانے میں پرورش پانے والی پڑھی لکھی خاتون کا بھی آسانی سے برین واش ہوسکتا ہے
https://www.instagram.com/p/B8jzyv4lKTT/?igshid=9a4yywmghppg
بعد ازاں تسلیمہ نسرین کے اس ٹوئٹ پر خدیجہ رحمن نے انسٹاگرام پر اپنی حجاب میں تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن لکھا انہوں نے لکھا کہ صرف ایک سال رہا ہے اور یہ موضوع دوبارہ گردش کرنے لگ گیا ہے بھارت میں اس وقت بہت کچھ ہورہا ہے لیکن پھر بھی سب لوگ اس بات کے لیے فکر مند ہیں کہ عورت کو کیا لباس پہننا چاہیے اور یہ دیکھ کر میں بہت حیران ہوتی ہوں میں جب بار بار یہ موضوع سنتی ہوں تو میرے اندر ایک آگ بھڑک اٹھتی ہے
خدیجہ نے لکھا کہ میں بہت ساری باتیں کہنا چاہتی ہوں گزشتہ ایک سال میں مجھے اپنا جو ایک مختلف مقصد ملا ہے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ملا تھا میں کمزور نہیں ہوں اور نہ ہی میں اپنی اس زندگی کے انتخاب پر مایوس ہوں بلکہ میں اپنی اس زندگی پر بہت خوش ہوں اور مجھے برقع اور حجاب پہننے پر فخر ہے
انہوں نے لکھا میں مزید کچھ کہنا نہیں چاہتی آپ میں سے جو لوگ محسوس کرتے ہیں کہ میں یہاں سب کے سامنے کیوں اپنی وضاحت دے رہی ہوں تو افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسا ہوتا ہے اور ہر کسی کو اپنے لئے بات کرنا ہوگی اسی لئے میں یہ کر رہی ہوں
خدیجہ رحمن نے بنگلادیشی رائٹر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ محترمہ تسلیمہ نسرین! مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ آپ اپنے ہی لباس کی وجہ سے گھٹن محسوس کر رہی ہیں آپ کو کچھ تازہ ہوا لینے کی ضرورت ہے
خدیجہ رحمن نے لکھا کہ مجھے برقع پہننے سے کوئی گھٹن محسوس نہیں ہوتی ہے بلکہ مجھے فخر محسوس ہوتا ہے اورمیں اپنے فیصلے پر قائم ہوں
سوارا بھاسکر نے مودی سرکار کومسلم دشمن پالیسیوں پر آڑے ہاتھوں لیا
انہوں نے لکھا کہ تسلیمہ نسرین میرا آپ کو مشورہ ہے کہ ایک بار آپ بھی گوگل پر سرچ کریں کہ اصل میں فیمینیزم کیا ہے میرے والد کو اس معاملے پر گھسیٹنا درست نہیں اور نہ میں نے اپنی تصویر آپ کو تبصرے کے لیے بھیجی تھی
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی خدیجہ رحمان کے پردہ کرنے پر اعتراضات اٹھانے والوں کو موسیقار اے آر رحمن نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنے بچوں کے فیصلوں کا احترام کرتا ہوں اور کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتا