پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ اٹک جیل پہنچ گئیں
بشری بی بی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اٹک جیل پہنچیں جہاں انکو پولیس حکام نے آدھے گھنٹے تک روکے رکھا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، بشریٰ کے ہمراہ عمران خان کے وکلا کی ٹیم ہے،اٹک جیل انتظامیہ نے بشری بیگم کو سابق وزیراعم عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی بشری بیگم کچھ دیر بعد اٹک جیل کے اندر جائیں گی جیل انتظامیہ نے تحریک انصاف کے وکلاء کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی ،عمران خان کے وکلاء بشیری بیگم کے ہمراہ اٹک جیل کے باہر موجود ہیں
وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے جیل حکام کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی ہے
عمران خان سے ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی جیل سے باہر آئیں جس کے بعد عمران خان کے وکلا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کی آدھا گھنٹہ ملاقات ہوئی، بشری بی بی نے بتایا ہے کہ خان صاحب بالکل خیریت سے ہیں لیکن سی کلاس میں ہی عمران خان کو رکھا ہوا ہے.لیگل ٹیم کو ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ملنے نہیں دیا گیا.اس معاملہ کو کل ہم ہائی کورٹ میں اٹھائیں گے
بشری بی بی کی آدھا گھنٹہ ملاقات ہوئی، بشری بی بی صاحبہ نے بتایا ہے کہ خان صاحب بلکل خیریت سے ہیں لیکن C کلاس میں ہی خان صاحب کو رکھا ہوا ہے.لیگل ٹیم کو ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ملنے نہیں دیا گیا.اس معاملہ کو کل ہم ہائی کورٹ میں اٹھائیں گے. @NaeemPanjuthaa @aliijazbuttar pic.twitter.com/xsJc9XrGJC
— PTI (@PTIofficial) August 10, 2023
دوسری جانب زمان پارک میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے گھر کے باہر لگے سیکورٹی بیرئر ہٹا دیئے،لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کی اور کرین کی مدد سے بیریئر، کنکریٹ ہٹا دئئے، اور ٹرک میں رکھ کر لے گئے، زمان پارک جو عمران خان کے ہوتے ہوئے نو گو ایریا بنا ہوا تھا اسکو کلیئر کروا لیا گیا ہے،
واضح رہے کہ پانچ اگست کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو عدالت نے سزا سنائی،جس کے بعد انہیں زمان پارک سے گرفتار کیا گیا، عدالت نے عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی عمران خان کو پانچ سال کے لئے نااہل کر دیا،
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے
شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں
بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو