تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں
عمران خان سائفر کیس میں جیل میں ہیں، بشریٰ بی بی کو بھی نیب نے طلب کر رکھا ہے، بشریٰ بی بی مختلف کیسز میں ضمانتوں پر ہیں، نیب نے ہر پیشی پر کہا کہ بشریٰ کی گرفتاری مطلوب نہیں تا ہم بشریٰ بی بی کو گوا ہ سے ملزم بنا کر گرفتار کیا جا سکتا ہے،بشریٰ بی بی کو 13 نومبر کو بطور ملزم نیب نے طلب کر رکھا ہے،
نجی ٹی وی جیو کے مطابق بشریٰ بی بی نے کچھ رقوم وصول کیں جس کے شواہد نیب کو مل گئے ہیں،حال ہی میںفرح گوگی کے اثاثوں کے حوالہ سے سامنے آنے والی رپورٹس بھی بشریٰ بی بی اور عمران خان کے لئے کافی مسائل پیدا کر سکتے ہیں
نیب میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس چل رہا ہے،نیب اس کیس کا ٹرائل جلدی کر سکتا ہے، اسی کیس میں بشری بی بی کی گرفتاری ہو سکتی ہے،سات ستمبر کو توشہ خانہ کیس میں تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا تھا کہ بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب ہے،بشری بی بی کی ایف آئی اے کو آڈیو کی فرانزک کیلئے بھیجی ہوئی ہے تاہم عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد بشریٰ بی بی کو ضمانت دے دی تھی،
عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟
چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا