القادر ٹرسٹ,توشہ خانہ کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

0
66
bushra bibi imran

اسلام آباد: بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی

جج محمد بشیر کی عدالت میں بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل کا آغاز کردیا ،بشریٰ بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئی،لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب گرفتاری کے حوالے سے اپنا موقف بار بار تبدیل کر رہا ہے۔ لطیف کھوسہ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کا حوالہ عدالت میں پیش کر دیا اور کہا کہ مجھے نیب کے بیان پر مکمل اعتماد ہے لیکن جو واقعات ہوئے اس حوالے سے مجھے تشویش ہے، یہ میرا بنیادی حق ہے کہ میں حفاظتی ضمانت لوں،میری استدعا ہے کہ اگر نیب کا ارادہ تبدیل ہوتا ہے تو عدالت کے زریعے ہمیں آگاہ کیا جائے،

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ اس وقت نہ ہمارا گرفتاری کا ارادہ ہے اور نہ گرفتار کرنا چاہتے ہیں، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے لطیف کھوسہ کو خواجہ حارث پکارنے پر عدالت میں قہقہ لگ گیا،لطیف کھوسہ نے کہا کہ جہاں تک سپریم کورٹ کے فیصلے کا تعلق ہے تو وہ حالات و واقعات کی بنیاد پر ہے، سردار مظفر عباسی نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے جس فیصلے کا حوالہ دیا ہے وہ یہاں لاگو نہیں ہوتا، کسی بھی کیس میں ایسا اصول نہیں ہے کہ گرفتار کرنے سے پہلے آپ ملزم کو اگاہ کریں گے،خواجہ حارث کے ساتھ پانامہ سمیت متعدد کیسز کئے، اس لیے ان کا نام زباں پر آرہا ، لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسے زبان کا پھسلنا کہتے ہیں، وکیل لطیف کھوسہ کے جملے پر عدالت میں قہقہے لگ گئے

نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ کے زیورات نیب کے سامنے پیش کرنے کا کہا گیا ہے،بشریٰ بی بی سے درخواست کی ہے کہ نیب کے ساتھ تفتیش میں تعاون کریں،آج تک کسی کیس میں بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے، گرفتاری سے پہلے ملزم کو آگاہ کرنے کی نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی اور مختلف کیسوں کا حوالہ دیا،

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس وقت جو حالات ہیں ملکی تاریخ میں ہم نے کبھی نہیں دیکھا، اس وقت نا کوئی قانون ہے اور نا ہی آئین، جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتے ہیں، پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ نے رہا کیا لیکن جس طرح انہیں گرفتارکیا سب میرے سامنے ہے،نیب پراسیکیوٹر نے جو حوالے دئیے اس پر اگلی پیشی پر بحث کر لیتے ہیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کر دی

امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی

 اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا 

ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

Leave a reply