نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس ،بشریٰ بی بی نے نیب پیشی سے معذرت کر لی

بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے توصل سے تحریری جواب جمع کروایا ،بشریٰ بی بی کی جانب سے جمع جواب میں کہا گیا کہ مجھے آج 2:30 بجے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس موصول ہوا، زاتی مصروفیات کے باعث آج پیش نہیں ہوسکتی،آئندہ ہفتے پیش ہونے کے لئیے کوئی تاریخ دی جائے پیش ہوں گی،

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کوآج نیب نے طلب کر رکھا تھا، بشریٰ بی بی اس کیس میں پیش ہو چکی ہیں اور ضمانت پر ہیں،گزشتہ سماعت پر نیب پراسکیوٹر نے عدالت میں بیان دیا کہ بشریٰ بی بی نے تیسری بار درخواست ضمانت دائرکی ہے، جب کہ گزشتہ 2 بار ضمانتوں کی درخواست نمٹا دی گئی تھیں، اور نیب نے کہا بھی تھا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، انہوں نے ایک ہی گراؤنڈ پر دربارہ درخواست ضمانت ہ دائر کردی ہے اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کو کم سے کم نوٹس تو پہلے دیا جائے۔یب کے تفتیشی افسر نے اپنا بیان احتساب عدالت میں جمع کروایا، جس میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات بنانے کی کوشش کی جارہی جبکہ عدالت نے بشریٰ بی بی کی دونوں مقدمات میں ضمانت میں15 نومبر تک توسیع کردی اور سماعت ملتوی کردی۔

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

 عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

Shares: