لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ،

عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں ہیں، وکیل نے جواب دیا کہ وہ سیکیورٹی کی وجہ سے نہیں پہنچ سکیں ، ہم معذرت خواہ ہیں ،جسٹس شہباز نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو انتظار کروانا اچھی بات نہیں ہے، اس کی پذیرائی نہیں ہونی چاہیے اگر بشریٰ بی بی 2 بج کر 16 منٹ تک عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تو حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردیں گے ، عدالت نے درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا وکیل کے کہنے پر عدالت نے سوا دو بجے تک مہلت فراہم کر دی،

بعد میں بشریٰ بی بی اپنے شوہر عمران خان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں، تو عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی، عدالت نے بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روک دیا،

،بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ القادرٹرسٹ کیس جھوٹا اور بے بنیاد ہے،جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں القادر ٹرسٹ کیس میں عائد الزامات بے بنیاد ہیں،خدشہ ہے مجھے لاہور سے گرفتار کر لیا جائے گا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

Shares: