fbpx

بشریٰ بی بی کی فرنٹ مین فرح کے گرد گھیرا تنگ،بشریٰ خان کو بھی نیب نے کیا طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ مین فرح خان کے خلاف گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے

اب نیب نے فرح خان کی ماں بشری خان کوبھی طلب کرلیا ہے،اسلام آباد سے صحافی زاہد گشکوری نے ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ بشری خان 4 کمپنیوں میں فرح خان کے ساتھ پارٹنر ہیں ،بشریٰ خان فرح کے ساتھ البراق فوڈ، البراق ہاوسنگ سوسائٹی، المعیز فوڈ اور پراپرٹی میں حصے دار ہیں ،بشری خان نے بیٹی فرح خان کے ساتھ ملکر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ،جن کمپنیوں کے حوالہ سے نیب نے بشریٰ خان کو طلب کیا وہ کمپنیاں پچھلے چار سال میں بنائی گئیں بشریٰ خان کو ضروری دستاویزات ساتھ لانے کا کہا گیا ہے

قبل ازیں فرح خان گوگی کو بھی نیب نے طلب کیا تھا جس پر فرح خان نے نیب نوٹسزاور اپنے خلاف کارروائی روکنے کے لیے نیب کو نوٹس بھجوائے ہیں، فرح خان کے کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ نیب کو ایک پرا ئیویٹ شخص کے خلاف انکوا ئری کا اختیار نہیں نیب نے کرپشن کا کوئی ثبوت پیش کیا نہ ہی حالیہ ترامیم کے بعد یہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہےنیب نوٹسز فوری طور پر واپس نہ لیے گئے تو اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا

واضح رہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ مین فرح خان، انکے شوہر احسن جمیل گجر سمیت 19 افراد کو 20 جولائی کو نیب نے طلب کر رکھا ہے ، نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 20 جولائی کو متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ پیش یوں نیب لاہور فرح خان سمیت دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ انکوائری کر رہا ہے

عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں نے فرح پر الزام لگانے شروع کر دیئے تھے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے دو تین بار فرح کی کرپشن کا ذکر کیا، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو علیم خان بھی کھل کر فرح کے خلاف بولے، فرح دبئی جا چکی ہے