بھارت: بس کھائی میں گرنے سے اسکول بچوں سمیت 16 افراد ہلاک،متعدد زخمی

0
37

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے اسکول بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے اسکول کے بچے بھی شامل ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں 40 سے زائد بچے سوار تھے۔

کولّو کے ڈپٹی کمشنر آشوتوش گرگ نے بتایا کہ بس صبح 8.30 بجے کے قریب جانگلا گاؤں کے قریب کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گرگئی،19 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے تھے-

لیویز ذرائع کے مطابق شیرانی کے پہاڑی علاقے دانہ سر میں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانےوالی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری تھی بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد کے علاوہ کئی زخمیوں کو ژوب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا کہنا تھا کہ سپر سدا بہار کمپنی کی مسافر بس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ بلوچستان کی سرحد سے متصل علاقے دانہ سر میں حادثے کا شکار ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق بارش کے دوران بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہرئی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 19 مسافر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے تھے-

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

Leave a reply