ووٹ کی خرید و فروخت حرام:مرکزی علماکونسل کا فتویٰ

0
45

لاہور : ووٹ کی خرید و فروخت حرام:مرکزی علماکونسل کا فتویٰ ،اطلاعات کے مطابق علماء کرام نے سینیٹ انتخابات سے قبل ووٹ کی خریدو فروخت کے حوالے سے فتویٰ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی علماء کونسل نے ایک فتوے کے ذریعے ووٹ کی خرید و فروخت کو حرام قرار دے دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ووٹ کی فروخت کو حرام قرار دینے کا فتویٰ مرکزی علماء کونسل کی مجلس شوریٰ اجلاس کے بعد جاری کیا گیا، جس میں علماء کا کہنا ہے کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے، اس لئے اسے خریدنا یا بیچنا حرام ہے۔

سینیٹ انتخابات کیلئے سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، حکومت نے اوپن بیلٹ کیلئے صدارتی ریفرنس جاری کیا ہے، جسے سپریم کورٹ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 226 کی تشریح سے مشروط کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی اراکین کو ووٹ بیچنے کے الزامات پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

Leave a reply