وزیراعظم عمران خان کی کولمبو میں کاروباری برادری کے نمائندوں سے گفتگو:سرمایہ کاری کی دعوت

0
37

کولمبو ۔ :وزیراعظم عمران خان کی کولمبو میں کاروباری برادری کے نمائندوں سے گفتگو:سرمایہ کاری کی دعوت ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاروباری برادری کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

بدھ کووزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے کولمبو میں پاکستان سری لنکا تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس 2021 ء میں شرکت کرنے والے کاروباری برادری کے نمائندوں نے ملاقات کی اور وزیراعظم کے سری لنکا کے دورے اور سری لنکا کی حکومت اور کاروباری شعبے کے ساتھ تعمیری بات چیت کو سراہا۔

پاکستان کی کاروباری برادری نےکہا کہ سری لنکا اور پاکستان دونوں کے کاروباری طبقے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے مل کر کام کرنے کو پوری طرح تیار ہیں۔

اس موقع پرکاروباری برادری نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔وزیراعظم نے ان کی تجاویز کو سراہا اور یقین دلایا کہ حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے تمام

Leave a reply