بزدار حکومت کا سپورٹس ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ دینے کا اعلان

0
80

بزدار حکومت کا سپورٹس ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ دینے کا اعلان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اجلاس کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 68 واں اجلاس ہوا

محکمہ پولیس کی پریزن وین کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی،287 پریزن وین کو ہوا دار بنانے اور نشستیں لگانے کیلئے 71 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ دی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو جیلوں سے عدالتوں لانے اور لیجانے کیلئے پریزن وین کو ہوادار بنایا جائے گا-پریزن وین میں قیدیوں کے بیٹھنے کے لئے نشستیں لگائی جائیں گی-

کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کیلئے بڑا اقدام سامنے آیا ،سپورٹس ایسوسی ایشنز کو 30.80 ملین روپے گرانٹ ان ایڈ دینے کی منظوری دی گئی،عمار چوک، ایئر پورٹ روڈ راولپنڈی کی ری ماڈلنگ کے لئے پی سی ون پر نظر ثانی کی منظوری سی گئی ضلع سرگودھا کے نواحی گاؤں کی ڈرینج سکیم کو اے ڈی پی 2021-22 ء میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ڈرینج سکیم کیلئے 30 ملین روپے مختص کئے جائیں گے ضلع ملتان میں سید والا چوک، بوسن روڈ سے ہیڈ محمد والا تک ڈیوئل کیرج وے سکیم کو اے ڈی پی 2021-22 ء میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی،اجلاس میں سکیم کیلئے 1184 ملین روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی،کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے بلڈوزرز مہیا کرنے کے اقدام کی منظوری دی گئی،تحصیل گوجر خان میں بنیادی مرکز صحت کنٹریلہ کو دیہی مرکز صحت کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی،سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 ء میں شامل کرنے اور 120 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی،تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے بستی ڈنگو، یونین کونسل بارتھی اور بستی خیانی ویٹ یونین کونسل بارتھی میں نئے بننے والے بوائز پرائمری سکولز کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی

بلوچستان کے علاقے رکھنی میں پنجاب حکومت کی جانب سے ہیلتھ فسیلٹی کے قیام کیلئے وزارتی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے،کمیٹی بلوچستان حکومت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی-فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا- ترقیاتی سکیموں پرکام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے – اجلاس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور اعلی حکام نے شرکت کی

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری

پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کب کروانا چاہتی ہے؟ الیکشن کمیشن کو بتا دیا

پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے پر پنجاب کی اہم شخصیت کو عدالت نے کیا طلب

بلدیاتی الیکشن اس برس نہیں بلکہ کب کروائیں گے؟ پنجاب نے الیکشن کمیشن میں دی تجویز

بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے سے متعلق کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

پٹرول ایک بار پھر مہنگا، سب ریکارڈ ٹوٹ گئے

بزدار صاحب سیون کلب سے باہر نکل کر کہاں کہاں گئے؟ عظمیٰ بخاری نے جواب مانگ لیا

گھبرانا نہیں، ہم ساتھ کھڑے ہیں، پنجاب کی اہم شخصیت کی بزدار کو یقین دہانی

Leave a reply