پٹرول ایک بار پھر مہنگا، سب ریکارڈ ٹوٹ گئے

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور حکومت نے اضافے کے سب ریکارڈ توڑ دیئے ہیں

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر تک ہوگا نوٹی فکیشن کے مطابق آج سے پیٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 137روپے 79 پیسے فی لیٹر ملے گا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 10روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122.04 روپے سے بڑھ کر 134.48 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 99.51 روپے سے بڑھ کر 108.35 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے

گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کر دیا .صدر گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے،حکومت اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایسےاقدامات کررہی ہے

وفاقی حکومت سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی  قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے ،یہ ایوان ایک ماہ میں تین مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتا ہے ،پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اثر ہر ضرورت اشیاءپر پڑتاہے پیٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز کی قیمت میں بھی مزید اضافہ دیکھنے میں آتا ہے

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہوا،شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے حکومت کو2 ارب روپے کا نقصان ہوا ،خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پاکستان 17ویں نمبر پر ہے وزیراعظم عمرا ن خان عوام پر بوجھ میں کمی لانا چاہتے ہیں،زراعت اورپیداوارپر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں تاکہ خود کفیل ہوں ،پیٹرولیم لیوی کم ہوکر2 ،ڈھائی روپے پرآ گئی ،برطانیہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31 فیصد بڑھی ہیں دنیابھرمیں گھی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے دنیا میں کورونا کی وجہ سے ہمیں نقصان ہواہے اورسپلائی چین متاثر ہوئی

قبل ازیں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے، پاکستان میں عالمی منڈی کے مقابلے میں قیمتیں کم بڑھائی گئی ہیں، حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بتدریج کم کر رہی ہے، آج بھی اکثر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم ہیں۔

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

 

Leave a reply