بزدار حکومت نے ملک ریاض کی صاحب زادیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
لاہور:بزدار حکومت نے ملک ریاض کی صاحب زادیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی مبشرزیدی نے انکشاف کیا ہے کہ بالآخربزدارحکومت نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرہی دیئے
بزدار حکومت نے ملک ریاض کی صاحب زادیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے#UzmaKhan pic.twitter.com/7Nvqs06oyo
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) May 29, 2020
مبشرزیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغآم میں کہا ہےکہ یہ اعزاز بھی بزدار حکومت کو جاتا ہےکہ اس نے ایک طاقتورشخص کی شدت پسند بیٹیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کروا دیئے ، ورنہ اس ملک میں اس قسم کی جرات کا ارتکاب کون کرسکتا تھا ،
مبشرزیدی نے اپنی ٹویٹ کےساتھ ایک ہاتھ کی لکھی ہوئی تحریر بھی پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ محمد جاوید پولیس آفیسر تھانہ ڈیفنس نے اس حوالے ان گرفتاریوں کی تصدیق کرردی ہے ، اب دیکھنا یہ ہےکہ صرف یہ گرفتاری کی خبروں کی حد تک ہوگا یا پھرواقعی ملک ریاض کی بیٹیاں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گی ،