بیوی کا سرتن سے جدا کر کے سڑکوں پر گھمانے والا شخص گرفتار

ایران: بیوی کا سر تن سے جدا کر کے سڑکوں پر گھمانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا-

باغی ٹی وی :ایران میں سوشل میڈیا پر ایک شخص کو سڑکوں پرچلتے دیکھا گیا تھا جس کے ہاتھ میں ایک خاتون کا تن سے جدا کیا گیا سر موجود تھا۔ یہ سر اس کی بیوی کا بتایا جاتا ہے جسے اس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

پیرو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کو دسیوں ہزار لوگوں نے دیکھا جس میں ایک شخص کو ایک ہاتھ میں بڑا چاقو اٹھائے اور دوسرے ہاتھ میں دوسرے ہاتھ میں لمبے بالوں والا کٹا ہوا سر پکڑا ہوا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری ’ایلنا‘ نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کرنے کا الزام ہے پولیس نے ملزم اور اس کےبھائی دونوں کو حراست میں لےکران سے پوچھ گچھ کی ہے دونوں نے پولیس کے سامنے قتل کی گھناؤنی واردات کا اعتراف کیا ہے۔

ازبکستان: چڑیا گھرمیں ماں نے3 سال کی بیٹی کوریچھ کے پنجرے میں پھینک دیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں افراد کو ان کے جرم کے چار گھنٹے بعد ہفتے کے روز جنوب مغربی شہر اہواس سے گرفتار کیا گیا "ایلنا” نے پولیس افسر کرنل سہراب حسین نژاد کے حوالے سے بتایا کہ "ملزمان نے پولیس تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کیا جس کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ قتل کے اس گھناؤنے جرم کی ممکنہ وجہ گھریلو ناچاقی ہوسکتی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہےکہ اس کیس کی مزید تفتیش ہو رہی ہے۔ پولیس نے دونوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے قتل کے بارے میں یا ریکارڈنگ سے مزید تفصیلات فراہم کیں۔

شادی سے انکارپر 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

ایرانی پریس کنٹرول کمیٹی نے ہفتے کے روز اہواز میں ایک قاتل کی خبریں اور ویڈیو کلپس شائع ہونے کے بعد "رکنا” نیوز سائٹ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا۔ اس ویب سائٹ پرایک شخص کا اپنی 17 سالہ بیوی کا سر قلم کرنے کی خبر شائع کی گئی تھی۔

کل اتوار 6 فروری کو ایرانی طلباء کی خبر رساں ایجنسی (ایسنا) نے لکھا کہ "رکنا” ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی وجہ اھواز میں ایک 17 سالہ خاتون کے قتل کی ویڈیو کلپ نشر کرنا تھا اس نیوز سائٹ کا معاملہ پریس کورٹ میں اٹھایا جائے گا۔

کانگو میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن بازار اور گھروں پر گرگئی، 26 افراد ہلاک

Comments are closed.