کراچی :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے 203 پولنگ اسٹيشن انتہائی حساس اور 60 حساس قرار ديے گئے ہيں۔یاد رہے کہ معروف اینکر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد کراچی کے حلقہ این اے 245 کی سیٹ خالی ہوئی تھی، جس پر 21 اگست کو ضمنی انتخاب شیڈول ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ حلقے ميں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار ہ، جن کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے 263 پولنگ اسٹيشن قائم کيے گئے ہيں۔

حلقہ 245 کے 203 پولنگ اسٹيشن انتہائی حساس اور 60 حساس قرار ديے گئے ہيں، اور ایک بھی پولنگ اسٹیشن نارمل قرار نہیں دیا گیا۔

انتخابی مہم ، پاک سر زمین پارٹی کے قائدین کی این اے 249 کی خاص برادریوں سے

حلقے میں نشتر بستی، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، پی سی سی ایچ ایس، طارق روڈ، خدا داد کالونی، لائنز ایریا، جٹ لائن، بزرٹا لائن، اے بی سینیالائن،سولجر بازار، پٹیل پاڑہ، گارڈن ایسٹ، نیو ٹاؤن، لسبیلہ چوک، پاکستان کوارٹرز جیسے گنجان آباد علاقے شامل ہیں۔

این اے 245 کا ضمنی الیکشن،فاروق ستار بھی میدان میں آگئے

ادھر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں پیپلز پارٹی کے بعد جمعیت علمائے اسلام (جےیوآئی) کے امیدوار بھی ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہوگئے۔آج ایم کیوایم کا وفد جے یو آئی کے امیدوار امین اللہ کی رہائش گاہ پہنچا تھا جس میں خواجہ اظہار الحسن اور این اے 245 سے ایم کیوایم کے امیدوار معید انور شامل تھے۔

این اے 245 کا ضمنی انتخاب،جی ڈی اے نے فاروق ستار کی حمایت کا اعلان کر دیا

ملاقات کے بعد جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ رہنما جے یو آئی امین اللہ نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں ایک فارمولا طے ہوا ہے، تمام پارٹیاں ہر حلقے میں جیتنے والی یا دوسرے نمبر پر آنےوالی جماعت کوسپورٹ کریں گی، باقائدہ طور پر ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہورہا ہوں۔

Shares: