اوٹاوا: غلطی پر اکڑنا نہیں‌چاہیے بلکہ معافی مانگ لینی چاہیے ، کیوں کہ جواکڑجاتا ہے وہ اور بھی غلطیاں کرتا ہے ، اور جو عاجزی اختیار کرتا ہے وہ معزز ہوکر رہ جاتا ہے جیسے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 18 سال قبل سرزد ہونے والے نسل پرستانہ فعل پر معذرت کرلی۔

ذرائع کےمطابق سن 2001 میں ٹروڈو کینیڈا میں ایک اسکول میں بحیثیت معلم اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے جب انہوں نے سیاہ فام کا روپ دھارا تھا۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نسل پرستانہ عمل پر شرمندہ ہیں، تصویر کو اس وقت سامنے لایا گیا ہے جب کینیڈا میں 2019 کے انتخابات کی مہم شروع ہونے میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے۔

اوٹاوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انسان غلطی ہوجاتی ہے اور ان کے اس عمل سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس پر کھلے دل سے معافی چاہتے ہیں۔

Shares: