شیخ رشید بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے،مسافروں نے ایسا کیا کہا کہ شیخ رشید غصہ ہو گئے

0
25

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید راولپنڈی سے بذریعہ ٹرین لاہورپہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد لاہور پہنچ گئے ہیں، انہوں نے پنڈی سے لاہور کا سفر ٹرین میں کیا، ٹرین میں وفاقی وزیر ریلوے کے سفر کرنے پر عوام نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، ٹرین میں سوار مسافر دوران سفر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے ،مسافر شیخ رشید احمد کو ٹرینوں کے اوقات درست کرنے کی بھی سفارش کرتے رہے.

اگلے پانچ برس بھی عمران خان ہوں گے وزیراعظم، پیشنگوئی ہو گئی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ٹرین میں سفر اسی لئے کیا تا کہ ٹرینوں کے اوقات درست کئے جا سکیں ، اب ٹرینیں لیٹ نہیں ہوں گی، کبھی کبھار ایک ٹرین رک جائے تو پھر سب کو روکنا پڑتا ہے، ٹرین کو خسارے سے نکال رہے ہیں، اب نئی ٹرینیں چلانے کی بجائے پرانی ٹرینوں پر توجہ دیں گے ،جو گاڑیاں خسارے میں جا رہی ہیں ان کو بند کر دیں گے.

مودی سے غلطی ہوئی ، ہم اسے جانے نہیں دیں گے،آخری حد تک لڑیں گے، شیخ رشید

جس جس نے گاجریں کھائیں اس کو نیب کا چورن ملے گا، شیخ رشید

مسافروں نے جب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ریلوے کے کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا تو شیخ رشید غصے میں آ گئے کہا جس نے سفر کرنا ہے کرے ،کرایوں میں کمی نہیں ہو سکتی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرایہ ہوا، ہم کم کرائے میں سفر نہیں کروا سکتے.

لاہور پہنچنے پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں کرفیواٹھے گا تو کشمیریوں کی تحریک خود بخود سرگرم ہو گی ،بھارت پاکستان پرالزام لگائےگالیکن برہان وانی جیسےکشمیری اس تحریک کاحصہ ہونگے،نیب میں جس جس کاکیس ہےاسےحساب دیناہوگابےشک خورشیدشاہ ہویاکوئی اور،عمران خان کےدورمیں ہی ایم ایل ون بنےگااورسی پیک کبھی پیک نہیں ہو گا،

Leave a reply