وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس جس نے گاجریں کھائی ہے اس کو نیب کا چورن ملے گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے سکھر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات سے معاملے کا حل چاہتےہیں، دوسری صورت میں پورا خطہ تباہی کی لپیٹ میں آجائے گا، ہم جنگ کی خواہش نہیں رکھتے، اگر ہوئی تو پاک بھارت آخری جنگ ہوگی، پاک فوج سرحدوں کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے، پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف جلد رقم واپس کریں گے،کرپٹ سیاستدانوں نے پیسے واپس کرنے شروع کردیئے ہیں، نیب کے ڈر سے بیوروکریسی بھی کام نہیں کر رہی، پرانی پٹری ہے، بارشوں کی وجہ سے ٹرینیں لیٹ ہو رہی ہے، ریلوے میں 10 ارب روپے زیادہ کمایا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ناشتہ کرنے سکھر کے علاقہ دھلی ملک گئے،شیخ رشید لاہوری تکہ،لسی،مکھن اور دیگر دیسی کھانوں سے خوب معزوز ہوئے اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دیسی کھانے کی اپنی لذت ہے،سکھر شہر سے پرانی واپستگی ہے،
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کو کہا ہے کشمیر میں پاکستانی چینلز کی نشریات آن ایئر کریں.پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج سرحدوں کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے، قوم ہر مشکل میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ مودی دہشتگرد، فاشسٹ، بھیڑیا، مسلمانوں کی جانوں کا دشمن ہے، کشمیر پر پہلے بھی جنگیں ہوئی ہیں، یا ہونے سے بچی ہیں، اب آخری جنگ کا وقت آگیا ہے، ہمارے پاس پاؤ، آدھا پاؤ، کلو، ٹن کا بھی بم ہے، اس میں فتح ہماری ہوگی،