نہر کا پل گرنے سے کیا نقصان ہوا؟ اہم خبر آ گئی
بھارتی ریاست گجرات کے جوناگڑھ کے قریب موسلادھار بارش کی وجہ سے ملانکا گاوں کے قریب نہر کا پل گرنے کے نتیجے میں چار کاریں اس میں گر گئیں۔ یہ حادثہ جوناگڑھ کے قریب منڈیرڈا۔ساسان روٹ پر ملانکا گاوں میں پیش آیا۔ حادثے میں چار کاریں نہر میں گر گئیں۔
بھارت، زبردست بس حادثہ، 21افراد ہلاک، درجنوں زخمی
بھارتی میڈیا نے مقامی آبادی کے حوالے سے بتایا کہ پل پر گاڑیاں چل رہی تھیں کہ اچانک ہی پل زمین بوس ہوگیا۔ اس حادثے میں کچھ افراد پھنس گئے ہیں، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
اطلاعات کے مطابق 11 افراد اس حادثے میں زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم باوثوق ذرائع سے ان اطلاعات کے تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔
بھارت:ہماچل پردیش بس حادثہ 18 افراد ہلاک 30 زخمی بس گہری کھائی میں جاگری