کیپٹل ٹی وی کے مالک باسط شیخ نے اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی

0
165

لاہور:کیپٹل ٹی وی کے مالک باسط شیخ نے اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی،اطلاعات کے مطابق کیپٹل ٹی وی کے مالک باسط شیخ نے اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری گرفتاری اورنیب کے ساتھ پلی بارگیننگ کی خبریں من گھڑت اوربے بنیاد ہیں‌

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے کیپٹل ٹی وی کے مالک باسط شیخ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سب سے پہلے سوشل میڈیا پرمیری گرفتاری کے حوالے سے جعلی خبریں چلائی گئیں اورپھراسی خبرکوبعض چینلز نے بھی وائرل کردیا لیکن ان چینلز نے اس خبرکوفوری ہٹا دیا

باسط شیخ کہتے ہیں کہ نہ تومیری نیب کے ساتھ ایسی کوئی بارگیننگ چل رہی ہے اورناں ہی مجھے گرفتارکیا گیا

باسط شیخ نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ان تمام احباب کے مشکورہیں جنہوں نے اس من گھڑت خبرکووائرل نہیں کیا ، وہ اس بات پر بھی شکریہ اداکرتے ہیں کہ میڈیا نے ان کی حوصلہ افزائی کی

Leave a reply