کیپٹن ر صفدر باز نہ آئے، ایک اور متنازعہ بیان، کورٹ مارشل کرنیکا مطالبہ بھی آ گیا

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کا ایک اور متنازعہ بیان سامنے آیا ہے

ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ ایک لیڈر ہوتا تھا اسکا نام تھا عبدالولی خان، اسکے باپ کا نام تھا خان عبدالغفار خان، اس نے کہا تھا کہ مجھے آزاد ملک میں دفنا دینا ،میں اس وقت سٹوڈنٹ تھا،میں نے کہا کہ 23 مارچ، آزادی، 14 اگست،دو قومی نظریہ، پھر اس نے کیوں کہا کہ آزاد ملک افغانستان میں دفنا دینا،کل مجھے میاں‌ صاحب کی تقریر سے پتہ چلا کہ میں آزادی حاصل کر کے غلام ہوں،میرا باپ بھی غلام رہا، ستر سال سے ایک مخصوص زہن کی غلامی میں ہیں،

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ عوام کا پیسہ کہاں جاتا ہے میں نے کہا تھا خیبر پختونخواہ سے ہوں، ولی خان نے جو نظریہ دیا تھا وہ صحیح تھا، اکبر بگٹی،شاہ احمد نورانی کو سلام پیش کرتا ہوں،ہم ووٹ کی، آئین کی عزت چاہتے ہیں، آئین توڑنے والوں کو قبروں سے نکالنا قوم کا مطالبہ بن گیا ہے،

کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ پنجاب آواز دے رہا ہے، پنجاب میں بغاوت ہے، حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے، سندھ، کے پی، بلوچستان پنجاب کے چھوٹے بھائی ہیں، میں دہشت گردی میں پنجاب کی عدالتوں میں رل رہا ہوں، بھٹو سندھ کا پنڈی کی عدالتوں میں آتا تھا،عدالتوں سے انصاف ملے گا، یہ پارلیمنٹ میں بل لا رہے ہیں،جج کی توہین چھ مہینے اور جرنیل کی توہین پر سزا دو سال،یہ وہ خاندان ہیں جن کو پالا جاتا تھا اس مقصد کے لئے،ق ،ن پی ٹی آئی یہ نام بدلتے رہتے ہیں انکا نام اور کام ایک ہی ہے

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاک فوج کا ملازم اور فوج سے ریٹائرڈ ہونے کے باوجود کیپٹنن ر صفدر پاک فوج پر تنقید سے باز نہیں آ رہے،پاک فوج پر الزامات اور تنقید پر ریٹائرڈ افسران اور ملازمین کے خلاف بھی کاروائی ہو سکتی ہے، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کیپٹن ر صفدر کو اداروں پر تنقید کے جرم میں گرفتار کیا جائے اور انکا کورٹ مارشل کیا جائے، ن لیگی قیادت کی طرح کیپٹن ر صفدر بھی بھارتی بیانیہ بیان کر رہے ہیں اور ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی جا رہی ہے

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مبشر لقمان یوٹیوب آفیشل چینل پر کہا تھا کہ کیپٹن صفدر کو اتنی ہائٹ دے دی انکو گھر میں فنکشن نہیں بلایا جاتا، بہت زیادہ قربت دینی ہو تو وہ مریم کے ڈرائیور کے طور پر آ جاتے ہیں، کیپٹن صفدر آرمی آفیسر تھے، ریٹائرڈ آرمی افسر کا بھی کورٹ مارشل ہو سکتا ہے، اسکا کورٹ مارشل ہونا چاہئے، اس نے مزار قائد پر ہلڑ بازی کی، کیا ڈرامہ بازی کی، پاکستان کی سیاست کو انہوں نے مذاق سمجھا ہوا ہے، انکی سیاست کو چلائیں گے ہم،ایک صفدر صاحب ہیں کون، کس ضمن میں وہاں پر گئے اور کہا کہ ووٹ کو عزت دو، یہ بات کرنے والے کون ہوتے ہیں، ریٹائرڈ افسر ہین کپتان سے آگے نہیں جا سکے، اے سی آر اچھی نہیں تھی، انکو نکال دینا تھا لیکن یہ ریزائن دے کرنکل گئے اب اسی ادارے کے خلاف باتیں کر رہے ہیں ،کیا باتیں کر رہے ہیں

Leave a reply