مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کو دیا عدالت نے بڑا جھٹکا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کپٹن(ر) صفدر کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

عدالت نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر ٍصفدر کو سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست مستردکردی ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نےکپٹن(ر) صفدر کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو سیکیورٹی فراہم کرے،آرٹیکل 9 کے تحت ہر شہری کی سیکیورٹی یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، امید ہے ریاست بلاتفریق ہر شہری کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کریگی،شہری کو سیکیورٹی فراہم کرنا خصوصی طور پر ریاست کا دائرہ کار ہے عدالت مداخلت نہیں کر سکتی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کر چکے ہیں،متعلقہ اتھارٹی کا اختیار ہے کہ وہ سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی وجوہات کا جائزہ لے،عدالت متعلقہ اتھارٹی کو کوئی ہدایات جاری نہیں کر سکتی،

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی،وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہر ایک کو سیکیورٹی دے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت ریاست کو نہیں کہہ سکتی کہ کسی کو سیکیورٹی دے، وکیل نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدرنے سیکریٹری داخلہ کو درخواست دی ہے لیکن وہ فیصلہ نہیں کر رہے، عدالت نے کہا کہ ریاست کے سامنے آپکی درخواست آ گئی ہے اب وہ اسکا جائزہ لیں گے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کو اس عدالت کی ہدایت کی ضرورت نہیں ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب سے کمزور کو بھی سیکیورٹی دی جائے،آئین کے تحت چلنے والی ریاست میں کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے،

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کو کس سے خطرہ ہے؟ وکیل نے کہا کہ خطرہ کسی سے بھی ہو سکتا ہے، اخبار میں آیا کہ تھریٹ ہے،کیپٹن (ر) صفدر عام آدمی نہیں ،مریم نواز کے شوہر ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ریاست نے کچھ کو خاص اور کچھ کو عام سمجھا،اس عدالت نے اس نوعیت کی ہر درخواست کو مسترد کیا ہے، عدالت یہ آبزرویشن دے گی کہ ریاست ہر شہری کو سیکیورٹی دے،درخواست گزار کو ریاست پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے،

کرونا کا شکار، کیپٹن ر صفدر پر بڑی پابندی لگ گئی

مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

مریم نواز اور کیپٹن صفدر میں ناراضگی؟

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ناراضگی پر ن لیگی رہنماؤں کی صلح کی کوششیں جاری

قبل ازیں مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے وزارت داخلہ کو فُول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست دی تھی ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل بیرسٹر جہانگیر خان جدون نے سیکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کادرخواست میں موقف تھا کہ ناموس رسالت کا پرزور حامی ہوں ۔مشکوک ایف آئی آرز کے باعث شدید سیکیورٹی رسک کا سامنا ہے،پاکستان بھر میں اپنی اہلیہ مریم نواز کے ہمراہ سیاسی مصروفیات میں حصہ لیتا ہوں ، نیب ، ایف آئی اے سمیت پولیس کے متعدد سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز کا سامنا ہے ، درخواست میں‌کہا گیا ہے کہ چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس صاحبان کو کیپٹن صفدر کی سیکیورٹی کی ہدایت دی جائے

کیپٹن (ر) صفدر عام آدمی نہیں ،مریم نواز کے شوہر ہیں،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

Shares: