نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ؛ محمود خان اوراپوزیشن لیڈر درانی میں مشاورت کا آج آخری مرحلہ

0
34
Akran Durrani Mahmod Khan

نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ؛ محمود خان اوراپوزیشن لیڈر درانی میں مشاورت کا آج آخری مرحلہ
خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے سلسلے میں وزیراعلیٰ محمودخان اوراپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورت کا آج آخری روز ہے۔ اتفاق رائے نہ ہونے پر کل معاملہ پارلیمانی کمیٹی کےپاس چلاجائے گا جس کے لیے پہلے ہی اسپیکر مشتاق غنی نے کمیٹی کے قیام کا عندیہ دے دیا ہے ۔ صحافی شاہد حمید کے مطابق صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعدگورنر حاجی غلام علی نے وزیراعلیٰ محمودخان اور اپوزیشن لیڈراکرم درانی کو نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے سلسلے میں مشاورت کرنے کی ہدایت اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر دونوں دو دن گزرنے کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ ناموں کا تبادلہ نہ کرسکے ،حکومت کی جانب سے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اعلان کرچکے ہیں کہ وزیراعلیٰ ،اپوزیشن لیڈر کو نام نہیں بھجوائیں گے۔ یہ نام اب پارلیمانی کمیٹی ہی کو بھجوائے جائیں گے ، اپوزیشن جماعتیں بھی ایک بیٹھک کے باوجود کسی ایک نام پر متفق نہ ہوسکیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر آج اتفاق رائے نہ کرسکے تو کل معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلاجائے گا اور اسپیکر مشتاق غنی ،وزیراعلیٰ اور اپوزیشن کی مشاورت سے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دینگے جسے تین دنوں میں کسی ایک نام پر اتفاق رائے کرنا ہوگا بصورت دیگر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلاجائے گا جس کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

Leave a reply