کرفیو ،عوام باز نہ آئے تو گولی مارنے کا حکم بھی دیا جا سکتا ہے، وزیراعلٰی نے دی شہریوں کو دھمکی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کرونا کےخدشے کے پیش نظر کرفیو لگایا گیا ہے، عوام قابو نہیں آئے گی تو گولی مارنے کا حکم دینا پڑے گا
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے شیکھرراؤ کا کہنا ہے کہ اگر ریاست میں حالات پولیس سے قابو میں نہیں آئیں گے تو ریاستی حکومت فوج کو طلب کرنے سے گریز نہیں کریگی۔ اگر عوام نے حکومتی احکامات کی پابندی نہ کی تو تلنگانہ حکومت گولی مار دینے کا حکم صادر کرسکتی ہے۔ تلنگانہ میں اتوار کی رات سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ لیکن عوام اب بھی گھروں سے باہر نکال کر اپنے اپنے کاموں میں مصروف نظر آرہے ہیں اس لیے ریاستی وزیراعلیٰ نے کرفیو کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کی دھمکی دی ہے.
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ریاست میں کرونا کے 36 مریض ہیں، عوام اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور گھروں سے نہ نکلیں اگر عوام نہ مانی تو ہم پٹرول پمپ بھی بند کر دیں گے. وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ قرنطینہ سے ایک کرونا کا مریض 3 بار بھاگ گیا، اگر یہی روش رہی تو پھر پاسپورٹ اور آئی ڈی بلاک کئے جائیں گے، شہریوں کے دشمن ایسے عناصر سے تمام سہولیات چھین لی جائیں گی،
بھارت میں کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 10 ہو گئیں جبکہ مریضوں کی تعداد 519 تک پہنچ گئی ہے
بھارتی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس سے دہلی میں ایک اور ہلاکت کے بعد دس ہلاکتیں ٹوٹل ہو چکی ہیں،قبل ازیں مغربی بنگال اور ہما چل پردیش میں بھی ایک ایک افراد کی ہلاکت ہوئی تھی، مہاراشٹر میں دو، بہار ، گجرات، کرناٹک، پنجاب میں ایک ایک مریض ہلاک ہوا ہے.
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے 40 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، 536 مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی جن میں سے 9 کی ہلاکت ہو گئی،کیرالا میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض 95 ریکارڈ کئے گئے ہیں ، مہاراشٹرا 89 مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے.








