کیس کی تیاری کے بغیر آنے پر چیف جسٹس کس پر ہوئے برہم؟

0
29
ہم نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی،اداروں کے پشت پر کھڑے تھے،چیف جسٹس

کیس کی تیاری کے بغیر آنے پر چیف جسٹس کس پر ہوئے برہم؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیس کی تیاری کے بغیر آنے پر چیف جسٹس ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پر برہم ہو گئے

واجد درانی نے عدالت میں کہا کہ کیس کا مجھے علم نہیں، ادارے نے بیرسٹر قاسم کو دیا ہے، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے واجد درانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پھر آپ عدالت کیا کرنے آئے ہیں؟ جو سوال عدالت نے آپ سے پوچھا ہے اس کا جواب دیں،کیس کی تیاری کرنا ڈیپارٹمنٹ کا نہیں آپ کا کام ہے، آپ میرٹ پر بات کر رہے ہیں اور ہم یہاں اپیل سن رہے ہیں،

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ عدالت سے گزارش ہے وقت دے دیں کیس سے متعلق ڈیپارٹمنٹ سے پوچھ کر بتاؤں گا، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وقت نہیں دے سکتے کیس کی تیاری کرنا آپ کا کام تھا،

Leave a reply