فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی نے کس کو دیا بڑا جھٹکا؟

0
29

فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی نے کس کو دیا بڑا جھٹکا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی

اکبر ایس بابر کی اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں لیپ ٹاپ استعمال کی درخواست مسترد کر دی گئی اکبر ایس بابرنے ٹیکنیکل افراد کی جانب سے اجلاس کے دوران لیپ ٹاپ استعمال کی استدعا کی تھی ،الیکشن کمیشن نے کہا کہ اکبر ایس بابر کو 14 اپریل کے فیصلے میں ریکارڈ اور دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی تھی ،فیصلے میں کسی الیکٹرانک مشین کی اجازت نہیں دی تھی ،اکبرایس بابرکی ریکارڈ جائزہ کے دوران لیپ ٹاپ استعمال کی درخواست مسترد کرتے ہیں،فیصلہ چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجا ،رکن نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی نے دیا ،الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے14 اپریل کے فیصلے پراسکروٹنی کمیٹی اورفریقین عملدرآمد کریں،اسکروٹنی کمیٹی،الیکشن کمیشن کے ٹی آراو کے مطابق مناسب حکم جاری کرسکتی ہے،اسکروٹنی کمیٹی اپنے اختیارات کا معقول انداز سے استعمال کر سکتی ہے، جماعتیں غیر ضروری معاملات اور اعتراضات نہ اٹھائیں ،

گزشتہ سماعت کے بعد اکبر ایس بابر نے کہا تھا کہ آج کسی قسم کی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،آج پورا دن کارروائی تعطل کا شکار رہی ،چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو لیپ ٹاپ کی ضرورت ہوتی ہے،جب کارروائی شروع ہوئی توالیکشن کمیشن آفیسرنے لیپ ٹاپ استعمال کی اجازت دی،پی ٹی آئی کے اعتراض پر ہمارے لیپ ٹاپ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ،ہم نے لیپ ٹاپ استعمال روکنے پراسکرونٹی کمیٹی میں درخواست دی ہے،اسکرونٹی کمیٹی نے ہماری درخواست کومسترد کر دیا،اسکرونٹی کمیٹی اس تمام عمل میں رکاوٹ ہے،اسکروٹنی کمیٹی پرہم عدم اعتماد کرتے ہیں اب الیکشن کمیشن میں درخواست دی کہ ہمیں لیپ ٹاپ یا کمپیوٹراستعمال کی اجازت دیں

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دیا تھا جسے مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اس چیلنج کو قبول کرلیا تھا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت اور براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی تیار ہیں، بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھا دیا جائے بلکہ پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سنا جائے۔

شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

الیکشن کمیشن کے باہر رینجرز تعینات،پی ڈی ایم کی حکمت عملی تبدیل

مریم نواز نے اسلام آباد میں کس کو "دھوکا” دے دیا؟ تہلکہ مچ گیا

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

بہت تاخیر ہو چکی،سچائی تک پہنچنے کیلئے یہ کام کرنا چاہئے، فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

سعودی عرب سے کتنے لاکھ ریال سالانہ آتے ہیں؟ اکبر ایس بابر کا فنڈنگ کیس بارے اہم انکشاف

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

فارن فنڈنگ تحقیقات، اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی رک گئی

Leave a reply