فارن فنڈنگ تحقیقات، اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی رک گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا

اجلاس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، پی ٹی آئی کے وکیل بھی الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوئے الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی تھی ،پی ٹی آئی نے 14 اپریل کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی ،پی ٹی آئی نے 18سیاسی جماعتوں کے اکاوَنٹس کی چھان بین کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی ریگولر ورکنگ ڈیز میں صبح 10سے سہ پہر3 بجے تک کام کرے، فریقین ایک ایک چارٹر اکاؤنٹنٹ اور ایک ایک مالی ایکسپرٹ کمیٹی کو فراہم کریں،

پی ٹی آئی ممنوعہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات،اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی رک گئی،کمیٹی ممبرزاورپی ٹی آئی وکلا نے اکبرایس بابرکے وکیل کے لیپ ٹاپ کے استعمال پراعتراض لگا دیا، اکبر ایس بابرنے لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی اجازت کیلئے اسکروٹنی کمیٹی میں درخواست دائر کردی اسکروٹنی کمیٹی کے درخواست پرفیصلے کے بعد دوبارہ کارروائی بحال کی جائے گی

قبل ازیں الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے گوشواروں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر،پشتون عوامی پارٹی سے عثمان کاکڑ کمیشن میں پیش ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ جن سیاسی جماعتوں کا جواب نہیں آیا وہ جواب جمع کروائیں ،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دیا تھا جسے مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اس چیلنج کو قبول کرلیا تھا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت اور براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی تیار ہیں، بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھا دیا جائے بلکہ پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سنا جائے۔

شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

الیکشن کمیشن کے باہر رینجرز تعینات،پی ڈی ایم کی حکمت عملی تبدیل

مریم نواز نے اسلام آباد میں کس کو "دھوکا” دے دیا؟ تہلکہ مچ گیا

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

بہت تاخیر ہو چکی،سچائی تک پہنچنے کیلئے یہ کام کرنا چاہئے، فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

سعودی عرب سے کتنے لاکھ ریال سالانہ آتے ہیں؟ اکبر ایس بابر کا فنڈنگ کیس بارے اہم انکشاف

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

Shares: