Category: اہم خبریں

  • قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    سپریم کورٹ میں کے پی میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے جنگلات کی ملکیت کے دعویٰ داروں کی درخواستیں خارج کر دیں،عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں نے کیس کی سماعت کے دوران کسی سطح پر اپنا حق نہیں مانگا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ حکومت کو کیس میں نظر ثانی کیلئے آنا چاہیے تھا آپ کا حق دعویٰ نہیں بنتا،2013 کا فیصلہ ہے اس پر عمل کیوں نہیں ہوا؟ ملک کہاں تھا اور کہاں پر لا کے کھڑا کر دیا گیا ہے،آج کل کے ماحول میں آزادی سے کوئی بات بھی نہیں کر سکتے،قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،

     

    سرکارکی نااہلی سے دہشت گرد ملزم بری ہوا،الزام سپریم کورٹ پرآجائیگا ،چیف جسٹس کے ریمارکس

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان مقدمات میں ہر آدمی جھوٹا ہے،جنگلات کاٹنے والے لوگ نسلوں کو قتل کر رہے ہیں.

    نواز شریف اثاثے چھپانے پر نااہل ہوئے،غلط بیان حلفی جرم ہے، سپریم کورٹ

    کے پی کے میں شجرکاری پرسپریم کورٹ کے ریمارکس جان کر ہوں حیران

    نہ اسلام جھوٹ کی اجازت دیتا ہے اور نہ قانون، چیف جسٹس کے قتل کیس میں ریمارکس

    نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

    سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

  • مودی کا مقبوضہ کشمیر میں 50 ہزار مندر کھولنے کا پروگرام ، سروے کا آغاز

    مودی کا مقبوضہ کشمیر میں 50 ہزار مندر کھولنے کا پروگرام ، سروے کا آغاز

    مودی کا مقبوضہ کشمیر میں 50 ہزار مندر کھولنے کا پروگرام ، سروے کا آغاز کرنے جارہی بی جے پی سرکار

    باغی ٹی وی رپورٹ :بھارتی وزیرمملکت داخلہ جی کشن ریڈی. نے لرزہ خیز انکشاف کیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ وادی میں مندر کھولنے کامودی سرکار کا منصوبہ بے. مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیتوں میں بدلنے کا منصوبے پر تیزی سے عمل جاری ہے .وادی میں 50 ہزار مندر کھولیں جائیں گے،بھارتی وزیرمملکت داخلہ جی کشن ریڈی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت وادی کشمیر میں مندروں کا سروے کرانے جارہی ہے،
    واضح رہے کہ جب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی گئ ہے تب سے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے بھارتی عزائم واضح ہیں. بھارت کی مودی سرکار جو بھارت میں پوری شدت کے ساتھ اقلیتوں خصوصا مسلمانوں‌کو دبانے اور انہیں ختم کرنے کے درپے ہے. اس پروگرام پر گامز ن ہے.، اب وادی کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے اور ڈیموگرافک تبدیلی کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، جبکہ جموں میں وہ پہلے ہی ایسا کرچکا ہے جہاں اب مسلمان ہندوؤں کےمقابلے میں اقلیت میں ہیں.

    اس سے پہلے جموں‌ کشمیر میں‌ ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا کے مقامی عہدیدار منیش ساہنی نے مقبوضہ کشمیر میں‌ ہندو وزیر اعلیٰ لانے کا مطالبہ کیا تھا.منیش ساہنی کا کہنا تھا تھا اس مرتبہ وزیر اعلیٰ جموں‌ سے ہونا چاہیے. اب وہ دن دور نہیں ہے جب جموں کو اپنا پورا حق ملے گا۔ یہ بات انہوں نے ایک تقریب کے دوران کی جس میں‌ یش پال کھجوریہ ،وکاس، راجو چودھری، اشوک کمار،پنکج ساہنی،بلونت سنگھ ،سکندر سنگھ ،دلجیت سنگھ ودیگر ہندوانتہاپسند بھی موجود تھے۔

  • امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نےصدرٹرمپ کےسامنےکشمیرکا معاملہ رکھا،ٹرمپ کوکشمیرمیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا،وزیراعظم نےکہا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےامریکہ کواپناکرداراداکرناچاہیے،وزیراعظم اورامریکی صدرکےدرمیان افغان امن عمل پربھی بات چیت ہوئی،وزیراعظم نےکہاافغان مسئلےکافوجی حل نہیں،

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں ایران کےمعاملےپربھی بات چیت ہوئی،وزیراعظم نے کہا ایران اورامریکہ معاملات کےحل کے لیے کردارادا کرنا چاہیں گے،وزیراعظم نےسعودی عرب سےبھی کہا کہ ایک اورمسئلے میں نہیں الجھ سکتے ،امت مسلمہ پہلے سے مسائل سےدوچارہے ،وزیراعظم نےایران سےمتعلق کہاخطہ ایک اورجنگ کامتحمل نہیں ہو سکتا،وزیراعظم عمران خان نے کہا وہ ایران کے معاملے پر بات کرنے کو تیار ہیں،وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے ،

     

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں80لاکھ کشمیری محصورہیں،ہم دنیا کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ کشمیرکامسئلہ بہت سنگین ہے،کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم نے کھل کر صدر ٹرمپ کو بریف کیا ،وزیراعظم نے صاف کہا بھارت کسی کی بات سنے گا تو وہ امریکا ہے ،وزیراعظم نے کہا سوچے سمجھے بغیر جنگ ہوئی تو خطرناک نتائج ہوں گے.

     

     

  • وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ مودی سے کہیں کشمیر سے کرفیو اٹھائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان اور امریکی صدر کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقت ور ترین ملک پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے ،ٹرمپ نے کہا وہ چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت ثالثی پر تیار ہوجائیں ،بھارت سےثالثی کی امریکی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں ،مجھےلگتا ہے یہ بحران مزید بڑا ہوسکتاہے ،صدرٹرمپ اور میں اس پر بات کرینگے ،بدقسمتی سے بھارت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں،یہ صورتحال  بحران کی ابتداہے،امریکا طاقت ور ترین ملک ہے وہ یو این کی سلامتی کونسل پر اثر ڈال سکتاہے،ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے صدر ہیں ،

     

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عظیم لیڈر ہیں،عمران خان انسداد دہشتگردی میں پیش رفت چاہتے ہیں کیونکہ دوسرا راستہ نہیں،دوسراراستہ موت ،افراتفری اورغربت کیطرف جاتاہے،عمران خان یہ بات سمجھتے ہیں

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں کشمیر سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلسل کرفیو سے آگاہ کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں افغان مسئلے پر بات کرنا چاہتاہوں یہ مسئلہ ہمارے لیے بہت اہم ہے،افغانستان میں استحکام خطےکی ضرورت ہے،

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    امریکی صدر ٹرمپ نےایک بارپھرکشمیرپرثالثی کی پیشکش دہرا دی.کہا دونوں فریق راضی ہوں توثالثی کے لیے تیارہوں،مسئلہ کشمیر پرایک اچھے ثالث کاکرداراداکرسکتاہوں،وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم سے بہت اچھے تعلقات ہیں،

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

  • ٹرمپ کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

    ٹرمپ کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

    امریکی صدر ٹرمپ نےایک بارپھرکشمیرپرثالثی کی پیشکش دہرا دی.کہا دونوں فریق راضی ہوں توثالثی کے لیے تیارہوں،مسئلہ کشمیر پرایک اچھے ثالث کاکرداراداکرسکتاہوں،وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم سے بہت اچھے تعلقات ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیو یارک میں ملاقات کی، اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدورنےپاکستان کےساتھ اچھاسلوک نہیں کیا،وزیراعظم عمران خان اورپاکستان پراعتماد کرتاہوں ،پاکستان کے ساتھ تجارت کومزید بڑھایاجائےگا،عمران خان بہترین وزیراعظم اوراچھےدوست ہیں

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں کشمیر سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلسل کرفیو سے آگاہ کیا.

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپ تیار ہیں لیکن دوسری طرف بھی ثالثی کی پیشکش قبول کرےتومیں تیارہوں،کل بھارتی وزیراعظم نےبہت جارحانہ زبان استعمال کی

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں افغان مسئلے پر بات کرنا چاہتاہوں یہ مسئلہ ہمارے لیے بہت اہم ہے،افغانستان میں استحکام خطےکی ضرورت ہے،

     

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

     

  • وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں کشمیر سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسلسل کرفیو سے آگاہ کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں افغان مسئلے پر بات کرنا چاہتاہوں یہ مسئلہ ہمارے لیے بہت اہم ہے،افغانستان میں استحکام خطےکی ضرورت ہے،

    امریکی صدر ٹرمپ نےایک بارپھرکشمیرپرثالثی کی پیشکش دہرا دی.کہا دونوں فریق راضی ہوں توثالثی کے لیے تیارہوں،مسئلہ کشمیر پرایک اچھے ثالث کاکرداراداکرسکتاہوں،وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم سے بہت اچھے تعلقات ہیں،

  • نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم کی کونسل آن فارن ریلیشنز میں آمد ہوئی ہے، اس دوران انہوں نے مسئلہ کشمیراورپاکستان کی خارجہ پالیسی پراظہارخیال کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ کھیل میں بہت کچھ سیکھنےکا موقع ملتاہے، کھیل آپ کو زندگی کااہم سبق سکھاتے ہیں ، 22سال کی جدوجہدکےبعد اس مقام پرپہنچا، گھروں کوچلانے کیلئےاخراجات کم اور آمدن بڑھاناپڑتی ہے ، ماضی کی حکومتیں معیشت کودرست سمت پرگامزن کرنے میں ناکام رہیں ، ماضی کی حکومتوں کی ناکامی کی وجہ سےآئی ایم ایف جانا پڑا، ماضی کی حکومتیں خسارہ چھوڑکرگئیں، گزشتہ حکومتیں معیشت کی سمت درست کرنے میں ناکام رہیں، کھیلوں سے آپ اپنے ہدف کو پانے کی جدوجہد کرنا سیکھتے ہیں، چین ، سعودی عرب اور یو اے ای نے معاشی حالات بہتر کرنے میں مدد کی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، گھر کو چلانے کے لیے بھی اخراجات کم اورآمدن بڑھانا ہوتی ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ چین نے ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے پاکستان کی مدد کی ، ماضی کی حکومتوں کی معاشی ناکامی کے باعث آئی ایم ایف جانا پڑا، نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکا کی جنگ میں شامل ہوکر بہت بڑی غلطی کی، 2008 میں امریکا آیاتو ڈیموکریٹس کو بتایا تھا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار لوگوں نے جانیں قربان کیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 200 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا، سوویت فوج نےافغانستان میں جنگ کے دوران 10لاکھ شہریوں کو ہلاک کیا، پاکستان میں 27لاکھ افغان پناہ گزین رہ رہے ہیں،

  • وزیر اعظم کی برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات، کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

    وزیر اعظم کی برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات، کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

    وزیر اعظم عمران خان کی برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کےموقع پرہوئی، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے برطانوی ہم منصب کو کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، ادھر وزیر اعظم عمران خان آج رات امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان ، امریکی صدرکی ملاقات پاکستانی وقت کیمطابق تقریباًرات 10بجےہوگی، جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی ایجنڈا ملاقات کا اہم حصہ ہے،

    ٹرمپ سے ملاقات میں کشمیرکےمحاصرے کے 50ویں روز بعد عمران ٹرمپ ملاقات میں کشمیراہم ہوگا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر بھی ملاقات میں شریک ہونگے،

  • وزیراعظم آج امریکی صدر، برطانوی وزیراعظم، ترک صدر سے کریں گے ملاقات

    وزیراعظم آج امریکی صدر، برطانوی وزیراعظم، ترک صدر سے کریں گے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدر اور برطانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکہ میں ہیں ان کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے ہے، عمران خان ملاقات میں کشمیرپر بات کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج برطانوی ہم منصب بورسن جانسن سے بھی ملیں گے، وزیراعظم سے چین کے وزیر خارجہ کی ملاقات بھی آج شیڈول میں طے ہے.وزیراعظم عمران خان اورسوئٹزرلینڈ کےصدرکی ملاقات ہوگی ،وزیراعظم عمران خان کی ترک صدرطیب اردوان سےملاقات آج ہوگی وزیراعظم عمران خان سےعالمی بینک کےصدراور اطالوی ہم منصب کی ملاقات ہوگی

    وزیراعظم عمران خان آج کونسل آف فارن ریلیشنز میں بھی خطاب کریں گے،

    امریکی میڈیا وزیراعظم کی صلاحیتوں کا معترف،مودی کا اڑایا مذاق

     

    وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل کوکامیاب بنانےکیلئےہرممکن کوشش کررہاہے، پاکستان نے افغان طالبان سمیت تمام فریقین کو ایک میز پر اکٹھا کیا، امید ہے فریقین کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہوجائیں گے،

    وزیراعظم عمران خان نے طالبان سےآخری لمحےمیں بات چیت یکطرفہ ختم کرنےپراظہارافسوس کیا، دونوں رہنماؤں کی طرف سے افغان امن عمل کے لیے گفتگو کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا،

  • مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 50 واں روز ، ظلم بھی جاری ، قتل عام بھی جاری ، مگر کب تک رہے گا جاری ، عمران کان نے دنیا سے پوچھ لیا

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 50 واں روز ، ظلم بھی جاری ، قتل عام بھی جاری ، مگر کب تک رہے گا جاری ، عمران کان نے دنیا سے پوچھ لیا

    مقبوضہ وادی میں کرفیو کا50 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،بھارت کی طرف سے کشمیر کو ہتھیانے کے بعد سے لے کر اب تک وادی میں، مارکیٹ، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھا ہے، ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض جان سے ہاتھ دھونے لگے ہیں‌،

    آج بھارتی فوج نے ایک کشمیری لڑکے کو مار مار کر مار ہی دیا ، اس پر اتنے ظلم کیے گئے کہ دنیا کے تمام میدیا نے اسے برداشت سے باہر اور انسانیت کی تذلیل سے تعبیر کیا ہے، اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے اس نوجوان کو گھر سےاٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شہید ہوگیا

    دوسری طرف کشمیری اپنے ہی گھروں میں قیدی بن کر رہ گئے، بھارتی فوج نے کپواڑا میں گھر پر دھاوا بول دیا اور سامان کی توڑ پھوڑ کی، پلواما میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے، چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہے۔

    لوگوں کو گھروں سے نکلنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس بھی بند ہے، تمام حریت اور سیاسی رہنماؤں کو گھر اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے۔ وادی بھر میں مودی سرکار کے خلاف مظاہرے ہوئے، بارہمولا، کپواڑا، باندی پورہ، پلوامہ اور شوپیاں سمیت مختلف اضلاع میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

    آزادی کے حق میں اور مودی سرکار کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے نہتے افراد پر قابض فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور گولیاں برسائیں جس سے متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔وادی میں تعینات بھارتی فوج نے خوف کا ماحول بنا دیا، کشمیری اپنے گھروں میں قید ہوگئے، لوگ روزمرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں، دودھ، بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہوچکا ہے۔

    وادی میں مارکیٹ، دکانیں، بزنس اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ مسلسل کرفیو کی وجہ سے سیب کی پکی فصلیں خراب ہونے لگیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فصلیں مارکیٹوں تک پہنچانے میں ناکام ہیں۔وادی میں تمام مساجد کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، اب تک ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے

    دنیا جانتی ہے کہ ظالم ، قابض بھارتی فوج طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔ ہر گلی اور سڑک پر بھارتی فوج تعینات ہے، کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا، مارکیٹیں ، دکانیں، ٹرانسپورٹ بند ہیں، کمیونی کیشن سسٹم بند جبکہ ٹی وی چینلز تک رسائی نہیں، مودی سرکار بھارتی سیاسی رہنماؤں کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی،

    دوسری طرف پاکستان کے وزیراعظم اس وقت امریکہ میں اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کررہےہیں ، عمران خان 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور وہاں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا واضح موقف بھی دیں گے اور اپنا لائحہ عمل بھی بتائیں گے