سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس پاکستان کی ایک بہترین اور ماڈل فورس بن کر سامنے آئی ہے جس کا اولین مشن عوامی سیکورٹی اور جان و مال کی حفاظت ہے۔اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ دنوں میں لاہور پولیس میں ریکارڈ ترقیاں ہوئی اور انتظامی معاملات کو بہترین انداز میں نمٹایا گیا۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات نہایت اطمینان بخش ہے کہ لاہور پولیس کے محرم سے متعلق انتظامات حالیہ سالوں میں سب سے بہترین تھے۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران لاہور پولیس کی جانب سے کل 3668مجالس اور 458جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی۔عشرہ محرم میں 11ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکاران نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔ لاہور پولیس کی بہترین حکمت عملی کی بدولت صوبائی دارالحکومت میں یوم عاشور موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے بغیر پر امن اختتام پزیر ہوا۔ محرم الحرام میں سیکورٹی امور پر لاہور پولیس سے تعاون پرمیڈیا کا کردار قابل تحسین ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پر امن اور محفوظ لاہورکے پیچھے پولیس کی مسلسل محنت، قربانیاں اور 24/7دستیابی شامل ہے۔ لاہور پولیس ہر وقت اور ہمیشہ عوام کی حفاظت کے لئے پہنچتی ہے۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ 4 اگست کو یوم ِ شہداء لاہور پولیس ہے جو ہم انگنت پولیس فورس کے شہیدوں کی یاد میں مناتے ہیں جنہوں نے عوام کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں تک قربان کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 81ہزار سے زائد پینڈنگ مقدمات کی تفتیش مکمل کی گئی، جبکہ قتل کے 192مقدمات کو یکسو کیا گیاہے۔ اے وی ایل ایس کی برآمد ہو نے والی گاڑیوں کی مالیت 81 کروڑ روپے ہے۔ 3لاکھ 58ہزار 248 روڈ پینڈنگ نمٹا دیے گئے ہیں۔ اسی طرح اغواء برائے تاوان کے 8 مغوی بازیاب کرائے گئے ہیں۔
لاہور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ 13341اشتہاری، 26116عدالتی مجرمان جبکہ 11715عادی مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ سی آئی اے نے 5093مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کر کے قانون کے حوالے کیا ہے۔ گرفتار گینگز سے 75کروڑ سے زائد کی رقم جبکہ 7779وہیکلز برآمد ہوئیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات کے 6136مقدمات درج کرکے 6142ملزمان کو گرفتار کیاگیاہے۔کل 1,68,511خاموش ملزمان کو یکسو کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3510کلو چرس، 72 کلوہیرون اور30کلوآئس بھی برآمد کی گئی ہے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4807مقدمات درج کرکے 4807ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے 49کلاشنکوف، 493رائفل اور 4181 پسٹل برآمد کئے گئے ہیں۔ ہوائی فائزنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 566مقدمات درج کرکے 662ملزمان کوگرفتار کیاگیا ہے۔اسی طرح قمار بازی ایکٹ کے تحت 856مقدمات درج کرکے 3585ملزمان کو گرفتار کرکے 1کروڑ 74لاکھ 78ہزار روپے برآمد کئے گئے ہیں۔کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 4256مقدمات درج کرکے 4256ملزمان گرفتاراور 69016 چرخیاں برآمد کی گئیں ہیں۔ ون ویلنگ کے 1702مقدمات درج کرکے 1702ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیا ہے۔ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2190مقدمات درج کرکے 2194ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح کرایہ داری ایکٹ کے تحت 3434مقد مات درج کرکے 6818ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1927 مقدمات درج کرکے 1927ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ڈی ایس پیز(انویسٹی گیشن) کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں زیرِ تفتیش مقدمات اور زیرِ التواء روڈ سرٹیفکیٹس کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے غیر تسلی بخش کارکردگی پر ڈی ایس پی چوہنگ سرکل کی سخت سرزنش کی اور کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت اور عدم دلچسپی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔انھوں نے زیر ِتفتیش مقدمات اورروڈ سرٹیفکیٹس پینڈینسی جلد سے جلد نمٹانے کا حکم دیااور بلائنڈ مرڈر، ڈکیتی، راہزنی اور بھتہ خوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی داد رسی اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مقدمات کو زیرِ التوا نہ رکھا جائے، انصاف کی فراہمی میں دیر مظلوم کے ساتھ نا انصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے پولیس کا عملہ محکمہ پبلک پراسیکیوشن سے بہترین کوارڈینیشن کو یقینی بنائے۔ کوئی بے گناہ گرفتار نہ ہواور قصوروار ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ انھوں نے ڈی ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر پولیس سٹیشنز کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی اور واضح کیا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی ان کا اولین مشن ہے
سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی
ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،
سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ
سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات
پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے
جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،
تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں
تحقیقاتی اداروں کو ابھی تک سیما اور سچن کی محبت پر یقین نہیں آیا