کراچی پولیس کو ملی بڑی کامیابی،سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے دہشت گرد گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں کلینک میں فائرنگ ہوئی کراچی پولیس اور خفیہ اداروں کی کوششوں سے ملزم گرفتارکیا گیا ،

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کلینک پر فائرنگ سے چینی باشندہ ہلاک اور 2زخمی ہوئے تھے،سی سی ٹی وی فوٹیج سے لوگوں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا ، 100سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے دہشت گرد کوگرفتار کیا گیا ،گرفتار دہشت گرد سے واردات میں استعمال کیا گیا موٹرسائیکل برآمد کیا گیا گرفتار دہشت گرد ساتھیوں سے رابطے میں تھا،گرفتار دہشت گردکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیےاہلکار سرگرم ہیں، دہشت گرد وں کا مقصد پاکستان میں ترقی کو روکنا اور امن کو نقصان پہنچانا ہے،سی ٹی ڈی،حساس ادارے اور پولیس کی کوششیں قابل تعریف ہیں،چند روز قبل پولیس مقابلے میں داعش کے دہشت گرد مارے گئے ،کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف سندھ پولیس ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھی پاکستان پرامن ملک ہے ،یہاں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں،

گذشتہ دنوں صدر میں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ میں ملوث سندھ ریولوشن آرمی کا کارندہ گرفتارکیا گیا ہے، واقعہ میں دوہری شہرت کا حامل شخص قتل جبکہ ڈاکٹر اور انکی اہلیہ زخمی ہوئی تھیں گرفتار ملزم "وقار خشک” کو ذوالفقار خاصخیلی نے ٹاسک دیا تھا اصغر علی شاہ گروہ کا سرغنہ ہے،

کراچی کے علاقے صدر میں 28 ستمبر کو ڈینٹل کلینک پر فائرنگ ہوئی تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار ملزم نے کلینک میں داخل ہوکرفائرنگ کی تھی،فائرنگ میں ایک چینی شہری ہلاک اور 2 چینی نژاد پاکستانی زخمی ہوئے تھے

انسداد دہشت گردی عدالت میں صدر میں ڈینٹل کلینک پر چینی نژاد پاکستانیوں پر حملہ کے کیس میں پولیس نے حملہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش قراردیا تھا، کراچی پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حملہ سندھو دیش پیپلز آرمی کے دہشت گردوں نے کیا دہشت گرد تنظیم پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کو ختم کرنا چاہتی ہے دہشت گرد حملے کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے کر مذموم مقاصد کے حصول اور اپنی تنظیم کی تشہیر کی گئی حملے کی ایف آئی آر دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

Shares: