ترکی زلزے پر تُرک اداکار جلال کا شدید دُکھ کا اظہار

مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی دتُرکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار نبھانےوالے تُرک اداکار جلال نے ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں آنے والے زلزلے پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ترک اداکار جلال نے ازمیر زلزلے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ترک زبان میں اپنے پیغام میں افسوس کا اظہات کرتے ہوئے لکھا کہ آج یوم یکجہتی ہے آج ہم ازمیر اور اپنے اُن تمام بھائیوں کے ساتھ ہیں جو زلزلےسے متاثر ہوئے ہیں۔

ترک اداکار جلال نے ریسکیو اہلکاروں کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ تمام رضاکاروں، امدادی کارکنوں اور میڈیکل اسٹاف کی مدد کرے جو اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر زلزلے سے متاثرہ افراد کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ارطغرل کے بہادر سپاہی عبد الرحمنٰ نے لکھا کہ ’للہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو شفا عطا کرے، آمین۔

آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ازمیر کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوگئےجبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ارطغرل کے علیار بے اور عبدالرحمن کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی

Comments are closed.